غزل برائے اصلاح

نہ بھلادوں گا میں تازیست کہانی تیری
وہ ادا غمزہ و پرمغز زبانی تیری
لیل تل میں ترے رخسار میں وہ صبح سفر ہے
کیاحسین خوبرو صورت ہے سہانی تیری
دل مچلتا ہے اگر چشم زدن ہو تیری
دل کو چھوجاتی ہے آنکھوں کی بیانی تیری
تری تصویر کو آتش کے حوالے تو کیا
پھربھی کاغذ پہ تھی باقی وہ نشانی تیری
توتخیل میں مرے رہتا ہے شاہیں کی طرح
ہے بلند مرتبہ شاہانہ پیشانی تیری
غلام ربانی فدا
 

شوکت پرویز

محفلین
اچھی غزل ہے غلام بھائی (y) !
۔۔۔۔۔۔۔
کچھ مصرعوں میں اوزان خطا ہوئے ہیں :(، لیکن وہ بآسانی درست کیے جا سکتے ہیں ؛ آپ خود ہی انہیں دوبارہ دیکھیں۔۔
لیل تل میں ترے رخسار میں وہ صبح سفر ہے
کیاحسین خوبرو صورت ہے سہانی تیری
ہے بلند مرتبہ شاہانہ پیشانی تیری
 

الف عین

لائبریرین
عزیزم تمہارے استاد کیا ہوئے؟؟؟
قوافی ذرا قابل توجہ ہیں۔ بیانی کے ساتھ سحر بیانی تو سنا ہے، لیکن خالی بیانی اور پر مغز بیانی نہیں سنا۔پیشانی تو ان ارکان میں آ ہی نہیں سکتا، ویے وہ پورا مصرع بحر سے خارج ہے۔
اب ذرا تفصیل سے:

نہ بھلادوں گا میں تازیست کہانی تیری
وہ ادا غمزہ و پرمغز زبانی تیری​
÷÷پہلا مصرع تو درست اور بہتر کیا جا سکتا ہے۔​
نہ بھلا پاؤں گا تا زیست۔۔۔​
لیکن دوسرے مصرع کا قافیہ بدلا جا سکتا ہے، یوں شاید بہتر ہو​
وہ ادا، غمزہ، وہ آشفتہ بیانی تیری​
لیل تل میں ترے رخسار میں وہ صبح سفر ہے
کیاحسین خوبرو صورت ہے سہانی تیری​
÷÷پہلے مصرع میں ‘ہے‘ زائد ہے بحر سے۔ یہاں زبردستی عربی لفظ گھسانے کا جواز۔ میں یوں پسند کروں گا​
رات تل میں ہے تو رخسار میں صبح روشن (یا اسی قسم کا کوئی اور لفظ)​
دوسرے میں صورت کے ساتھ تین تین صفات کی ضرورت؟​
رات دن دل میں ہے صورت وہ سہانی تیری​
شاید بہتر ہو، رات دن کا استعمال بھی مجے اچھا لگ رہا ہے۔​
دل مچلتا ہے اگر چشم زدن ہو تیری
دل کو چھوجاتی ہے آنکھوں کی بیانی تیری​
چشم زدن؟ یہ استعمال غلط ہے۔ آنکھوں کی بیانی بھی غلط۔ یہ شعر قابل رد ہے۔​
تری تصویر کو آتش کے حوالے تو کیا
پھربھی کاغذ پہ تھی باقی وہ نشانی تیری​
÷÷درست، بس دوسرے مصرع میں بہتری یوں ہو گی​
پھر بھی کاغذ پہ رہی باقی نشانی۔۔​
توتخیل میں مرے رہتا ہے شاہیں کی طرح
ہے بلند مرتبہ شاہانہ پیشانی تیری​
÷÷پیشانی کے بارے میں لکھ چکا ہوں، بلند کی دال بھی گر رہی ہے۔ یہ شعر بھی نا قابل اصلاح ہے
۔۔یہ پیغام شوکت سے پہلے لکھا تھا، لیکن دو منٹ کے ئے بجلی چلی گئی تو وائی فائی منقطع ہو گیا، درست کر کے یہاں آیا تو لاگ آف کر دیا گیا تھا۔ اس درمیان میں شوکت پرویز کا مراسلہ آ گیا
 
بہت شکریہ داداجانی وشوکت صاحب۔دراصل میں نے میرے استاد کوارسال کرنے سے پہلے داداجانی کودکھاناچااہااس کے لئے اردومحفل سے اچھی نہیں محسوس نہ ہوئی۔ میں آپ سے ایک بات پوچھناچاہوں امان ملے تو(میری لیپ ٹاپ میں جی کابٹن ورک نہیں کررہاہے) میرا سرقیمتی کیسے ہوا؟؟
ساتھ ہی رمضان کی مبارکبادی بھی پیش ہے
 

الف عین

لائبریرین
جہاں تم سر پھوڑنے کا کہہ رہے تھے، وہاں یہ کہا تھا کہ تمہارا سر ابجد کی زپ فائل سے زیادہ قیمتی ہے۔ جس سر میں فروغ نعت کا جنون سمایا ہو، وہ قیمتی نہیں ہو گا؟
رمضان کریم کی مبارکباد، تم کو بھی اور ساری محفل کو بھی۔
 
Top