غزل برائے اصلاح

صفی حیدر

محفلین
محترم سر الف نون ۔۔ ابن رضا۔۔اور دیگر شرکائے محفل سے اصلاح کی درخواست ۔۔۔
میں جانے کب سے سویا نہیں ہوں
شاید جی بھر کے رویا نہیں ہوں
میں زندہ ہوں پر کچھ اس طرح سے
لگتا ہے یوں میں گویا نہیں ہوں
اک آنسواس پر تیرا گرا تھا
مدت سے دامن دھویا نہیں ہوں
اس فصل کو اب بھی کاٹتا ہوں
میں بیج جس کا بویا نہیں ہوں
یہ میری آنکھوں میں تنکا سا ہے
جانِ صفی میں رویا نہیں ہوں
 
بہت خوب عمدہ ۔۔۔
متقارب مربع اثلم سالم مضاعف
فِعْلن فعولن فِعْلن فعولن
کے وذن پر اچھا کلام ہے۔۔۔۔بہت سی داد ۔۔لکھتے رہیں بس لکھتے رہیں۔۔پھر رائے لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی لو گ ہی دادوں کے ڈونگرے برسایا کریں گے۔۔۔خوش رہیں اور محنت جاری رکھیں محنت شاقہ کے بعد ہی بندے کو کچھ مقام ملتا ہے ۔۔۔
 
بہت شکریہ سر ۔۔۔۔۔آپ نے حوصلہ افزائی کی ۔۔۔۔لکھنا تو میرے لیے سانس لینے جیسا ہے ۔۔۔ سو جب تک سانس چل رہی ہے لکھتا رہوں گا ۔۔۔۔آپ کی راہنمائی اور داد میسر ہی تو محنت کا صلہ بھی ضرور ملے گا ۔۔۔ انشاء اللہ۔۔۔
 
سر یہ ۔۔۔بحر متقارب مربع اثلم سالم مضاعف میں لکھنے کی کوشش کی ہے ۔۔۔فِعْلن فعولن فِعْلن فعولن ۔۔۔باقی سر آپ راہنمائی کریں کہ کچھ بات بنی ہے یا نہیں ۔۔۔؟؟؟
صفی صاحب میں تقطیع کرکے دیکھا ہے کو ئی خامی نظر نہیں آئی ۔۔۔اس میدان کے اصل شاہسوار تو سر الف عین ہیں وہ بہتر رہنمائی کر سکتے ہیں ۔۔
برسرپیکار رہ صفی سیاہی ،ورق اور قلم سے ۔۔۔
کہ بات اب تیری بننے لگی ہے ۔۔۔
بہت دعائیں اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ہو آمین
 
سر بہت بہت شکریہ بہت نوازش ایسی خوبصورت حوصلہ افزائی کی آپ نے نہایت مشکور ہوں ۔۔۔ احساسِ تشکر سے آنکھوں میں آنسو آ گئے ۔۔۔ اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے ہمیشہ آمین ۔۔۔۔ امید ہے آئندہ بھی آپ اپنی قیمتی رائے اور حوصلہ افزائی سے نوازتے رہیں گے۔۔۔باقی سر الف عین کی رائے کا منتظر ہوں ۔۔۔۔
 
صفی صاحب میں تقطیع کرکے دیکھا ہے کو ئی خامی نظر نہیں آئی ۔۔۔اس میدان کے اصل شاہسوار تو سر الف عین ہیں وہ بہتر رہنمائی کر سکتے ہیں ۔۔
برسرپیکار رہ صفی سیاہی ،ورق اور قلم سے ۔۔۔
کہ بات اب تیری بننے لگی ہے ۔۔۔
بہت دعائیں اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ہو آمین
جناب آپ کو تقطیع کرنی آتی ہے؟؟ استاد الف عین صاحب بھی صرف دیکھ کر بحر معلوم نہیں کر سکے(نامانانوس بحر کے لیے ایسا کرنا بہت مشکل ہے)
 
الف عین

لائبریرین
مطلع کے دوسرے مصرعے نے شک میں مبتلا کر دیا تھا۔ کہ فعلن فعولن پر تقطیع کرنے سے شاید، فعلن، جِبرکے، فعولن ہو رہا تھا جب کہ ’جی‘ کو ی اس طرح گرانا درست نہیں۔
زندہ ہوں لیکن کچھ اس طرح سے، بہتر ہو گا۔
اس کے علاوہ گرامر کی رو سے ’میں دھویا‘ اور ’میں بویا‘ غلط ہیں۔
 
بہت شکریہ سر ۔۔۔میری کم علمی کی وجہ سے گرامر کی غلطی سرزد ہوئی ۔۔۔ میں نے اسے درست سمجھا تھا ۔۔آپ نے جو مصرعہ عطا کیا زیادہ اچھا ہے ۔۔۔ اسے آپ کی اجازت سے شامل کر لیا ہے ۔۔
 
جناب آپ کو تقطیع کرنی آتی ہے؟؟ استاد الف عین صاحب بھی صرف دیکھ کر بحر معلوم نہیں کر سکے(نامانانوس بحر کے لیے ایسا کرنا بہت مشکل ہے)
سر میں اس میدان میں سر الف عین کے سامنے طفل مکتب ہوں مجھے اپنی کم علمی کا اعتراف ہے۔۔اللہ آپ کو خوش رکھے آمین
 
آخری تدوین:
Top