دے رہا ہوں تجھ کو شعروں کا خزانا
دردِ دل اپنے قلم کا یہ فسانا
آرزو دل کی اب ارماں بن گئی ہے
اب یہ میں نے سمجھا کیا ہے دل لگانا
وقت سے ملا ہمیں کچھ دھوکہ ایسا
اپنا ہر اک ہم کو لگتا ہے بیگانا
جلا کے دل ہم نے اجالا کیا ہے
شمع نے سیکھا ہے پروانہ جلانا
سلمی ہم سے ملنے کو تم آہی جانا
جب ستائے تم کو وہ گزرا زمانا
ساگرحیدرعباسی
 
دردِ دل اپنے قلم کا یہ فسانہ
دے رہا ہوں تجھ کو شعروں کا خزانہ

مصرعوں کی ترتیب دل دیں تو زیادہ بہتر شعر بنے گا

آرزو دل کی اب ارماں بن گئی ہے
اب یہ میں نے سمجھا کیا ہے دل لگانا

دوسرا مصرعہ میں روانی نہیں ہے، اسے بدل کر مقطع بھی کیا جا سکتا ہے
اب میں سمجھا کیا ہے ساگر دل لگانا

وقت سے ملا ہمیں کچھ دھوکہ ایسا
اپنا ہر اک ہم کو لگتا ہے بیگانا

ملا کی املا غلط ہے "مل لا" نہیں ہوتا "م لا" ہوتا ہے
بیگانہ کسی بھی طور ہم قافیہ نہیں ہے۔

جلا کے دل ہم نے اجالا کیا ہے
شمع نے سیکھا ہے پروانہ جلانا

روشنی کردی ہے ہم نے دل جلا کر

سلمی ہم سے ملنے کو تم آہی جانا
جب ستائے تم کو وہ گزرا زمانا

کسی خاتون کا نام شعر میں لانا مناسب نہیں سمجھا جاتا، اگرچہ کچھ شاعر ایسا کرتے بھی ہیں، آپ چاہیں تو ایسا کر سکتے ہیں لیکن میرا مشورہ ہے کہ اجتناب برتا جائے۔
لوٹ آنا جان میری لوٹ آنا
جب ستائے تم کو وہ گزرا زمانہ

 
Top