غزل برائے تنقید و تبصرہ و اصلاح

مانی عباسی

محفلین
شوکت پرویز
محمد اظہر نذیر مزمل شیخ بسمل
الف عین محمد یعقوب آسی
ملاقات ہوتی ہے کیا جام پی کر
پہن لیتے ہیں لوگ احرام پی کر
نکلنے لگا جب میں کل شام پی کر
ملا چاند مجھ کو سرِ بام پی کر
پلانے سے پہلے نظر کیوں ملائی
تمام اب کے ہوگا مرا کام پی کر
ان اشکوں کو آبِ بقا مان کے پی
محبت میں ملتا ہے آرام پی کر
بہت منتظر ہوں اب اے موت تیرا
جیے جا رہا ہوں ترا نام پی کر
سنائیں جو مانی نے غزلیں تو بولے
خدارا مچاؤ نہ کہرام پی کر ..........
 

شوکت پرویز

محفلین
جناب مانی صاحب!
بہت اچّھی غزل ہے، اور مکمّل بحر میں بھی ہے۔
ملاقات ہوتی ہے کیا جام پی کر
پہن لیتے ہیں لوگ احرام پی کر
دونوں مصرعوں میں ربط نہیں لگ رہا۔


نکلنے لگا جب میں کل شام پی کر
ملا چاند مجھ کو سرِ بام پی کر
بہت اچّھا شعر ہے، مبارکہ۔۔

ان اشکوں کو آبِ بقا مان کے پی
محبت میں ملتا ہے آرام پی کر
اسے یوں کر کے دیکھیں۔۔
ان اشکوں کو راحت رساں مان کے پی
ًًمحبت میں ملتا ہے آرام پی کر
اس شعر میں محبت کی جگہ "اذیّت" کیسا رہے گا؟
مزید کے لئے اساتذہ کرام کا انتظار کریں۔
شکریہ!!
 
یہ دو اشعار یوں دیکھ لیجیے جناب

مساجد کو جائیں کھلے عام پی کر
پہن لیتے ہیں لوگ احرام پی کر

ان اشکوں کو آبِ بقا مانتا ہوں
محبت میں ملتا ہے آرام پی کر
 

مانی عباسی

محفلین
جناب مانی صاحب!
بہت اچّھی غزل ہے، اور مکمّل بحر میں بھی ہے۔

دونوں مصرعوں میں ربط نہیں لگ رہا۔



بہت اچّھا شعر ہے، مبارکہ۔۔


اسے یوں کر کے دیکھیں۔۔
ان اشکوں کو راحت رساں مان کے پی
ًًمحبت میں ملتا ہے آرام پی کر
اس شعر میں محبت کی جگہ "اذیّت" کیسا رہے گا؟
مزید کے لئے اساتذہ کرام کا انتظار کریں۔
شکریہ!!
سوچتا ہوں کچھ جناب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
ملاقات ہوتی ہے کیا جام پی کر
پہن لیتے ہیں لوگ احرام پی کر
//پہلا مصرع کچھ دوسرا کہو، گرہ درست نہیں لگی ہے۔

نکلنے لگا جب میں کل شام پی کر
ملا چاند مجھ کو سرِ بام پی کر
//درست، لیکن پھر کیا ہوا؟

پلانے سے پہلے نظر کیوں ملائی
تمام اب کے ہوگا مرا کام پی کر
//درست

ان اشکوں کو آبِ بقا مان کے پی
محبت میں ملتا ہے آرام پی کر
//دوا مان کر اپنے اشکوں کو پی لو
سے زیادہ رواں ہو جاتا ہے شعر۔

بہت منتظر ہوں اب اے موت تیرا
جیے جا رہا ہوں ترا نام پی کر
//اجل اس طرح منتظر ہوں میں تیرا
بہتر مصرع ہوگا

سنائیں جو مانی نے غزلیں تو بولے
خدارا مچاؤ نہ کہرام پی کر ..........
//شعر تو درست ہے، لیکن کیا اپنے شعر سنانے میں ایسا شور مچاتے ہو؟؟؟؟
 

مانی عباسی

محفلین
بہت منتظر ہوں اب اے موت تیرا
جیے جا رہا ہوں ترا نام پی کر
//اجل اس طرح منتظر ہوں میں تیرا
بہتر مصرع ہوگا

وہ تو صحیح ہے مگر پھر شعر کچھ یوں بن جائے گا
اجل اس طرح منتظر ہوں میں تیرا
جیے جا رہا ہوں ترا نام پی کر

کیا یہ صحیح ہے ؟؟؟؟؟؟
 

مانی عباسی

محفلین
سنائیں جو مانی نے غزلیں تو بولے
خدارا مچاؤ نہ کہرام پی کر ..........
//شعر تو درست ہے، لیکن کیا اپنے شعر سنانے میں ایسا شور مچاتے ہو؟؟؟؟

اس بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں پر کسی کو ایسا لگتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

باقی سر آپ کی بہت نوازش آیندہ بھی آپکی شفقت کاطلبگار ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔خوش رہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top