غزل براٗٗئے اصلاح

فیضان قیصر

محفلین

مجھے بدگمانی تھی اپنی وفا سے
تمھیں مانگ لیتا میں ورنہ خدا سے

کہاں میں کہاں پر محبت کی جھنجھٹ
تمھیں دے سکوں گا نہ جھوٹے دلاسے

مجھے وصل کی خوش گمانی ہی کب تھی
تمھیں کیوں شکایت ہے اپنی ادا سے

محبت کی ضو میں جو تاثیر ہوتی
مجھے چھین لیتی شبِ ابتلا سے

مجھے بے یقنی نے بے فیض رکھا
نتائج بدلتے ہیں ورنہ دعا سے

توقع بھلی کوئی فیضان کیوں ہو
کہ ناسور تم بھر رہے ہو دوا سے
 

فیضان قیصر

محفلین
اس مصرع میں پر کی جگہ "یہ" زیادہ بر محل ہو گا کیوں کہ اس سے جھنجھٹ کی جانب اشارہ بھی شامل ہو جائے گا جو معنویت میں بہتر ہوگا ۔
مشورہ آپ کا اچھا ہے- مجھے بس یہ وہم تھا کہ شاید "یہ" کو دو حرفی نہیں باندھا جاتا
 
Top