غزل بغرض اصلاح

السلام علیکم ورحمتہ اللہ
احباب سے اصلاح کی درخواست ہے۔

ساتھ سورج کے یہ پروان چڑھے ہیں
چند سائے جو مرے گرد کھڑے ہیں

وہ بھی ظالم ہی گنے جائیں جو رن میں
صف میں مظلوم نہ ظالم کی کھڑے ہیں

بیر جگنو سے ہمارا نہیں کوئی
ہم اندھیرے کے سفیروں سے لڑے ہیں

ایسی سرحد پہ ہوں مامور جہاں لوگ
دوسری سمت بھی میرے ہی کھڑے ہیں

بم ہیں بارود نہ بندوق مرے پاس
اسلحے میں مرے بس پھول پڑے ہیں

سرفراز احمد سحرؔ
 
Top