ایک تازہ غزل!
یاسر شاہ بھائی نے مجھ سے لکھوائی ہے:
بہت شکریہ!
یاسر شاہ بھائی نے مجھ سے لکھوائی ہے:
کہاں ہو بھائی میاں! میرا چالو نمبر لے گئے اور اپنا بند نمبر دے گئے -
بند رکھنے لگا ہوں فون بہت
مجھ کو تنہائی میں سکون بہت
شوق گھٹتا گیا ہے عمر کے ساتھ
نوجوانی میں تھا جنون بہت
زندگی یوں تو اِک فسانا ہے
پر فسانا ہے پُر فسون بہت
نیم عریاں ہے خود تو چرواہا
اُس کی بھیڑوں پہ لیکن اون بہت
پیدا کرتا ہے قرن ایک اویسؒ
بیت جاتے ہیں جب قرون بہت
ہر مہینا ہی اِبتلا ہے مگر
جنوری سرد گرم جون بہت
میرے اشعار کیوں نہ تر ہوں منیبؔ
صَرف اِن میں کیا ہے خون بہت
اساتذہ اور احباب سے اصلاح و تنقید کی درخواست ہے۔مجھ کو تنہائی میں سکون بہت
شوق گھٹتا گیا ہے عمر کے ساتھ
نوجوانی میں تھا جنون بہت
زندگی یوں تو اِک فسانا ہے
پر فسانا ہے پُر فسون بہت
نیم عریاں ہے خود تو چرواہا
اُس کی بھیڑوں پہ لیکن اون بہت
پیدا کرتا ہے قرن ایک اویسؒ
بیت جاتے ہیں جب قرون بہت
ہر مہینا ہی اِبتلا ہے مگر
جنوری سرد گرم جون بہت
میرے اشعار کیوں نہ تر ہوں منیبؔ
صَرف اِن میں کیا ہے خون بہت
بہت شکریہ!