اعتبار ساجد غزل - بے سود ہمیں روزنِ دیوار سے مت دیکھ - اعتبار ساجد

فاروقی

معطل
[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]بے سود ہمیں روزنِ دیوار سے مت دیکھ [/font]

[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]ہم اجڑے ہوئے لوگ، ہمیں پیار سے مت دیکھ [/font]

[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]پستی میں بھٹکنے کی ندامت نہ سوا کر [/font]

[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]مڑ مڑ کے مجھے رفعتِ کہسار سے مت دیکھ [/font]

[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]قیمت نہ لگا جذبۂ ایثارِ طلب کی [/font]

[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]ہر شے کو فقط چشمِ خریدار سے مت دیکھ [/font]

[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]پھر تجربۂ مرگ سے مت کر مجھے دوچار [/font]

[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]میں ہجر زدہ ہوں مجھے اس پیار سے مت دیکھ [/font]

[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]میں اور کہیں صاف دکھائی نہیں دوں گا [/font]

[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]ہٹ کر مجھے آئینہ اشعار سے مت دیکھ [/font]

[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]گر دھوپ میں چلنا ہے تو اس شہر طلب کو [/font]

[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]کاغذ پہ اگائے ہوئے اشجار سے مت دیکھ [/font]

[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]اتنا تو بھرم رخمِ شناسائی کا رکھ لے [/font]

[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]ہنس کر مری جانب صفِ اغیار سے مت دیکھ[/font]

[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]اعتبار ساجد [/font]
 
محمد وارث

لائبریرین
فاروقی صاحب آپ نے بھی قسم کھائی ہوئی ہے کہ اپنی کسی پوسٹ کو ٹیگ نہیں لگانا۔ بنگش اور پیاسا صحرا نئے سہی لیکن آپ تو ماشاءاللہ کافی سنیئر رکن ہیں یہاں کے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
بحر - ہزج مثمن اخرب مکفوف محذوف (اور مقصور)

افاعیل - مَفعُول مَفاعِیل مَفاعِیل فَعُولُن (اور فعولان یا مفاعیل)

تقطیع:

بے سُود ہمیں روزنِ دیوار سے مت دیکھ
ہم اجڑے ہوئے لوگ، ہمیں پیار سے مت دیکھ

بے سُود - مفعول
ہمیں روز - مفاعیل
نِ دیوار - مفاعیل
س مت دیک - فعولان

ہم اجڑِ - مفعول
ہ ئے لوگ - مفاعیل
ہمیں پار - مفاعیل
س مت دیک - فعولان

پستی میں بھٹکنے کی ندامت نہ سوا کر
مڑ مڑ کے مجھے رفعتِ کہسار سے مت دیکھ

پستی م - مفعول
بٹکنے کِ - مفاعیل
ندامت نہ - مفاعیل
سوا کر - فعولن

مڑ مڑ کِ - مفعول
مجے رفعَ - مفاعیل
تِ کہسار - مفاعیل
س مت دیک - فعولان

والسلام
 
فاروقی

معطل
فاروقی صاحب آپ نے بھی قسم کھائی ہوئی ہے کہ اپنی کسی پوسٹ کو ٹیگ نہیں لگانا۔ بنگش اور پیاسا صحرا نئے سہی لیکن آپ تو ماشاءاللہ کافی سنیئر رکن ہیں یہاں کے۔

محترم جب مجھے معلوم ہی نہیں کہ ٹیگ کیا بلا ہے تو میں خاک لگاوں گا انہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یعنی عنوان کے آگے شاعر کا نام دینا ٹیگ کہلائے گا کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟اگر یہ بات ہے تو آئندہ آپ دیکھیں گے کہ میری غزلیں ٹیگو ٹیگ ہوں گی۔۔۔۔۔۔۔:grin::hatoff:
 
محمد وارث

لائبریرین
فاروقی صاحب جب آپ نیا موضوع پوسٹ کرنے والے ہوتے ہیں تو لکھنے والی جگہ کے نیچے ایک لائن آ رہی ہوتی ہے "ٹیگز" جیسے کہ اس تصویر میں، جہاں ٹیگ لکھنے کی جگہ ہے وہاں کم از کم شاعر کا نام لکھ دیں۔

tag.jpg

دوسرا جب ایک موضوع پوسٹ ہو چکا ہوتا ہے اور آپ اس میں کوئی ٹیگ لگانا چاہیں یا ٹیگ تبدیل کرنا چاہیں تو فوری جواب کے اوپر ایک لائن ٹیگز والی ہوتی ہے جہاں ٹیگ دکھائی بھی دے رہے ہوتے ہیں اور ٹیگز کو مدون بھی کیا جا سکتا ہے، ذرا ان کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کر کے دیکھیں ;)

tag_1.jpg
 
فاروقی

معطل
واہ واہ.............استاد ہو تو آپ جیسا................اب اگر آپ بھی دوسروں کی طرح بغیر سکرین شاٹ کے سمجھاتے تو آپ نے بھی تنگ آ جانا تھا اور میں نے بھی رو دینا تھا........بہت شکریہ جناب ......آئندہ آپ مجھ میں یہ کمی نہیں دیکھیں گے.........

اور مجھے باقاعدہ اپنے شاگردوں میں بھی داخل کیجیئے.........میں آپ سے علم عروض میں راہنمائی کا طلبگار ہوں.......امید ہے شفقت فرمائیں گے........والسلام
 
فاروقی صاحب آپ نے بھی قسم کھائی ہوئی ہے کہ اپنی کسی پوسٹ کو ٹیگ نہیں لگانا۔ بنگش اور پیاسا صحرا نئے سہی لیکن آپ تو ماشاءاللہ کافی سنیئر رکن ہیں یہاں کے۔

شکریہ محترم مگر یقین م انیں کہ مجھے اس طریق کا علم ھی نہیں تھا اور لا علمی کوئی بہانہ بھی معقول نہیں ۔ سو آپ سے معذرت خواہ ھوں کہ میری اس نااہلی سے آپ کو جو کوفت اٹھانا پڑی اس کا ازالہ تو ممکن نہیں بس اظہارِ شرمندگی ھی ھو سکتی ھے ۔ اگر آپ قبول فرمائیں ۔
 
محمد نعمان

محفلین
بہت شکریہ وارث بھائی بلکہ استادِ محترم۔۔۔۔فاروقی بھائی وارث بھائی میں دراصل یہی خوبی ھے کہ بات اس طرح‌ سمجھاتے ہیں کہ سیکھنے والے کا شوق بڑ‌ھا دیتے ہیں۔۔۔ان کا دامنِ فیض مضبوطی سے پکڑ‌لیجیئے۔۔۔۔۔۔
 
جیا راؤ

محفلین
[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]پستی میں بھٹکنے کی ندامت نہ سوا کر [/font]
[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]مڑ مڑ کے مجھے رفعتِ کہسار سے مت دیکھ [/font]​

[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]قیمت نہ لگا جذبۂ ایثارِ طلب کی [/font]
[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]ہر شے کو فقط چشمِ خریدار سے مت دیکھ [/font]​

[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]پھر تجربۂ مرگ سے مت کر مجھے دوچار [/font]
[font=alvi Nastaleeq V1.0.0]میں ہجر زدہ ہوں مجھے اس پیار سے مت دیکھ [/font]​

واہ واہ۔۔ بہت ہی اچھی غزل شئیر کی فاروقی آپ نے۔۔
ہر شعر ایک سے بڑھ کر ایک !
 
:hatoff::hatoff:
 
Top