خورشید رضوی غزل : تم کو مری افتاد کا اندازہ نہیں ہے - خورشید رضوی

غزل
تم کو مری افتاد کا اندازہ نہیں ہے
تنہائی صلہ ہے مرا خمیازہ نہیں ہے

تم مجھ سے نہ مل پاؤ گے ہرگز کہ مرے گرد
دیوار ہی دیوار ہے دروازہ نہیں ہے

مدّھم ہے نوا میری کسی اور سبب سے
یہ بات نہیں ہے کہ غمِ تازہ نہیں ہے

ہیں شرق سے تا غرب پریشان مرے ذرّات
جُز موجِ صبا اب کوئی شیرازہ نہیں ہے

جو تیرے لئے ہم پہ کسا جا نہ چکا ہو
اس شہر میں ایسا کوئی آوازہ نہیں ہے
خورشید رضوی
 

فرقان احمد

محفلین
غزل
تم کو مری افتاد کا اندازہ نہیں ہے
تنہائی صلہ ہے مرا خمیازہ نہیں ہے

تم مجھ سے نہ مل پاؤ گے ہرگز کہ مرے گرد
دیوار ہی دیوار ہے دروازہ نہیں ہے

مدّھم ہے نوا میری کسی اور سبب سے
یہ بات نہیں ہے کہ غمِ تازہ نہیں ہے

ہیں شرق سے تا غرب پریشان مرے ذرّات
جُز موجِ صبا اب کوئی شیرازہ نہیں ہے

جو تیرے لئے ہم پہ کسا جا نہ چکا ہو
اس شہر میں ایسا کوئی آوازہ نہیں ہے
خورشید رضوی
عُمدہ انتخاب ۔۔۔! داد قبول فرمائیے، قبلہ!
 
Top