مانی عباسی
محفلین
ஜ▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬ஜஜ▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬ஜ
تیرا کردار یوں میری کہانی کو امرکر دے
بقا کا آب جیسے اک جوانی کو امرکر دے
بچھڑنے کی روایت کیا کسی حد تک ضروری ھے
جدا ھو کر مہک کیوں رات رانی کو امرکر دے
میرے در سے تیری یادیں پیاسی لوٹ جایئں اب
بہا کر اشک چشمِ تر نہ پانی کو امرکر دے
کبھی کچے گھڑے کو تو کبھی مجنوں کی لیلیٰ کو
سنا ھے عشق گر چاہے تو فانی کو امرکر دے
خدا سے مانگتا ہوں میں دعا بس اب یہی مانی
جہانِ دل میں ملکِ غم کے بانی کو امر کر دے.......