سید اِجلاؔل حسین
محفلین
غلطیوں کی اصلاح کے بعد غزل دوبارہ پوسٹ کرنے کے لئے معذرت خواہ ہوں۔ پچھلے دھاگے میں ترمیم کا Option نہیں ملا۔ انشاءاللہ آئندہ احتیاط برتی جائے گی۔ شکریہ!
غزل
جب کبھی ہم بھی محترم ہونگے
تب ترے سب ستم رقم ہونگے
اشک ریزاں رہیں گے ساری عمر
عشق کے امتحاں نہ کم ہونگے
دور بھاگو گے اپنے سائے سے
جب جہاں میں کہیں نہ ہم ہونگے
پاس آؤ ذرا سی دیر تو تم
کچھ تو صدمے دلوں کے کم ہونگے
ناز سارے ترے اٹھالیں گے
لوٹ آؤ کہ پھر نہ ہم ہونگے
زیرِ لب ہی رہیں گلے شکوے
آہ کرنے سے کم نہ غم ہونگے
ہوش ہوتا تو کیوں اُدھر جاتے
بیخودی میں اٹھے قدم ہونگے
وعدہ اجلاؔل کر لیا ہم نے
دل میں جب تک رہا وہ، ہم ہونگے
(سید اجلاؔل حسین - ۴ جنوری، ۲۰۱۳ )
جب کبھی ہم بھی محترم ہونگے
تب ترے سب ستم رقم ہونگے
اشک ریزاں رہیں گے ساری عمر
عشق کے امتحاں نہ کم ہونگے
دور بھاگو گے اپنے سائے سے
جب جہاں میں کہیں نہ ہم ہونگے
پاس آؤ ذرا سی دیر تو تم
کچھ تو صدمے دلوں کے کم ہونگے
ناز سارے ترے اٹھالیں گے
لوٹ آؤ کہ پھر نہ ہم ہونگے
زیرِ لب ہی رہیں گلے شکوے
آہ کرنے سے کم نہ غم ہونگے
ہوش ہوتا تو کیوں اُدھر جاتے
بیخودی میں اٹھے قدم ہونگے
وعدہ اجلاؔل کر لیا ہم نے
دل میں جب تک رہا وہ، ہم ہونگے
(سید اجلاؔل حسین - ۴ جنوری، ۲۰۱۳ )