نجم الحسن کاظمی
محفلین
جب ہونٹوں پہ پیار ترانے آجاتے ہیں
جیون رُت پہ روپ سہانےآجاتے ہیں
ہم تو پھولوں کی خُشبو سے اُکتا کر
تیرے بدن کی باس چرانے آجا تے ہیں
اکثر تیرے مد ہوشوں سے مل کر بھی
کُچھ لوگوں کے ہوش ٹھکانے آجاتے ہیں
پل بھر کو تم دل سے بھول بھی جاتے ہو
اس بستی میں بھی ویرانے آجاتے ہیں
جب سجتی ہے محفل ہم دل والوں کی
ہونٹوں پر خود ہی افسانے آجاتے ہیں
ہم پاگل تقدیر کے سُوکھے پنکھٹ پر
ارمانوں کی پیاس بُجھانے آجاتے ہیں
اِ محفل کی رونق قائم رہتی ہے
اپنے چھوڑیں تو بیگا نے آجاتے ہیں
نجم یہاں اس آہ و فغاں کی منڈی میں
ہم تو یونہی درد کمانے آ جاتے ہیں
جیون رُت پہ روپ سہانےآجاتے ہیں
ہم تو پھولوں کی خُشبو سے اُکتا کر
تیرے بدن کی باس چرانے آجا تے ہیں
اکثر تیرے مد ہوشوں سے مل کر بھی
کُچھ لوگوں کے ہوش ٹھکانے آجاتے ہیں
پل بھر کو تم دل سے بھول بھی جاتے ہو
اس بستی میں بھی ویرانے آجاتے ہیں
جب سجتی ہے محفل ہم دل والوں کی
ہونٹوں پر خود ہی افسانے آجاتے ہیں
ہم پاگل تقدیر کے سُوکھے پنکھٹ پر
ارمانوں کی پیاس بُجھانے آجاتے ہیں
اِ محفل کی رونق قائم رہتی ہے
اپنے چھوڑیں تو بیگا نے آجاتے ہیں
نجم یہاں اس آہ و فغاں کی منڈی میں
ہم تو یونہی درد کمانے آ جاتے ہیں