غالب غزل - درد ہو دل میں تو دعا کیجے - غالب

محمد وارث

لائبریرین
درد ہو دل میں تو دوا کیجے
دل ہی جب درد ہو تو کیا کیجے

ہم کو فریاد کرنی آتی ہے
آپ سنتے نہیں تو کیا کیجے

ان بتوں کو خدا سے کیا مطلب
توبہ توبہ، خدا خدا کیجے

رنج اٹھانے سے بھی خوشی ہوگی
پہلے دل درد آشنا کیجے

عرضِ شوخی، نشاطِ عالم ہے
حسن کو اور خود نما کیجے

دشمنی ہو چکی بہ قدرِ وفا
اب حقِ دوستی ادا کیجے

موت آتی نہیں کہیں غالب
کب تک افسوس زیست کا کیجے

غالب کی لاجواب غزل ہے اور میڈم نورجہاں نے بہت دلکش انداز سے گائی ہے، کافی عرصے سے تلاش میں ہوں اگر کوئی دوست پوسٹ کر سکیں تو بقول غالب کے ہی:

حج کا ثواب نذر کروں گا حضور کی :)
 
فرخ منظور

لائبریرین
وارث صاحب سنی تو ہے میں نے غزل اب ڈھونڈتا ہوں کہ میرے خزانے میں ہے یا نہیں - ورنہ فاتح کے پاس تو ضرور ہوگی -
 
زونی

محفلین

رنج اٹھانے سے بھی خوشی ہوگی
پہلے دل درد آشنا کیجے

بہت خوب وارث بھائی ، مشہور زمانہ غزل ھے اور اپنی تعریف آپ ھے:)

ِ
 
فاتح

لائبریرین
موت آتی نہیں کہیں غالب[/size]
کب تک افسوس زیست کا کیجے

غالب کی لاجواب غزل ہے اور میڈم نورجہاں نے بہت دلکش انداز سے گائی ہے، کافی عرصے سے تلاش میں ہوں اگر کوئی دوست پوسٹ کر سکیں تو بقول غالب کے ہی:

حج کا ثواب نذر کروں گا حضور کی :)

غالب کی خوبصورت غزل ارسال کرنے کا بہت شکریہ وارث صاحب! یہ لیجیے اپنی مطلوبہ غزل میڈم کی آواز میں اور نکالیے حج کا ثواب;):
[ame]http://www.divshare.com/download/4669426-132[/ame]
اب غالب ہی کی انداز میں دام نہ دبا لیجیے گا۔:grin:

وارث صاحب سنی تو ہے میں نے غزل اب ڈھونڈتا ہوں کہ میرے خزانے میں ہے یا نہیں - ورنہ فاتح کے پاس تو ضرور ہوگی -

آپ کہیں اور ہم نہ بھیجیں ایسے بھی حالات نہیں:)
 
محمد وارث

لائبریرین
غالب کی خوبصورت غزل ارسال کرنے کا بہت شکریہ وارث صاحب! یہ لیجیے اپنی مطلوبہ غزل میڈم کی آواز میں اور نکالیے حج کا ثواب;):

اب غالب ہی کی انداز میں دام نہ دبا لیجیے گا۔:grin:

اجی واہ واہ حضور نوازش آپ کی، عنایت آپ کی، مہربانی آپ کی، اللہ آپ کا "حج" کرائے ;)

اور حج کا ثواب آپ کی نذر کرنا مجھ پر واجب اور ساتھ لے جانا آپ پر فرض ;)

میں وی جاناں جھوک رانجھن دی، نال میرے کوئی چلے :)
 
آمین! ثم آمین! ثم ثم ثم آمین! ;)
 
ظفری

لائبریرین
واہ بہت خوب ۔۔۔ مطلع ہی قیامت کا ہے ۔
شکریہ وارث بھائی کہ غالب کی آپ نے اتنی عمدہ غزل شئیر کی ۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ ظفری بھائی، نوازش

اور فاتح صاحب حضور، "حج" کی اتنی کیا جلدی، کچھ کھاتے تو پورے ہو جائیں :)
 
فرخ منظور

لائبریرین
مگر وارث صاحب!
پیری پیندی منتاں کردی جاناں پیا ہن کلّے
قبلہ اکیلے ہی جانا پڑے گا - یہ تو کہیں‌اور کی راہ لیں‌گے :)
 
محمد وارث

لائبریرین
حضور چاہے "جہنم" ہی کیوں نہ لے چلیں، اب جانا تو انہی کے ساتھ ہے، کیا خیال ہے آپ کا چلتے ہیں؟ ;)
 
Top