میرا جی غزل- دل محوِ جمال ہو گیا ہے- میرا جی

محمد وارث

لائبریرین
دل محوِ جمال ہو گیا ہے
یا صرفِ خیال ہو گیا ہے

اب اپنا یہ حال ہو گیا ہے
جینا بھی محال ہو گیا ہے

ہر لمحہ ہے آہ آہ لب پر
ہر سانس وبال ہو گیا ہے

وہ درد جو لمحہ بھر رکا تھا
مُژدہ کہ بحال ہو گیا ہے

چاہت میں ہمارا جینا مرنا
آپ اپنی مثال ہو گیا ہے

پہلے بھی مصیبتیں کچھ آئیں
پر اب کے کمال ہو گیا ہے

(میرا جی)
 

فرخ منظور

لائبریرین
واہ قبلہ وارث صاحب ! میں نے چند بار میرا جی کا مطالعہ کیا لیکن کوئی کلام مجھے پسند نہ آسکا - لیکن یہ غزل بہت خوبصورت ہے - شکریہ !
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ فرخ صاحب۔

میرا جی جسطرح کی گنجلک شخصیت کے مالک تھے بعینہ ہی انکی شاعری بھی ہے، بہرحال وہ اردو نظم میں ایک طرزِ نو کے شاعر تھے۔ غزلیات معدودے چند ہی ہیں لیکن اچھی بھی ہیں اور یہ غزل مجھے انہی میں سے لگی تھی۔
 
دل محوِ جمال ہو گیا ہے
یا صرفِ خیال ہو گیا ہے

اب اپنا یہ حال ہو گیا ہے
جینا بھی محال ہو گیا ہے

ہر لمحہ ہے آہ آہ لب پر
ہر سانس وبال ہو گیا ہے

وہ درد جو لمحہ بھر رکا تھا
مُژدہ کہ بحال ہو گیا ہے

چاہت میں ہمارا جینا مرنا
آپ اپنی مثال ہو گیا ہے

پہلے بھی مصیبتیں کچھ آئیں
پر اب کے کمال ہو گیا ہے

(میرا جی)



بہت خوب ۔ ۔۔
 

فاتح

لائبریرین
میرا جی کی خوبصورت غزل پیش کرنے پر آپ کا شکریہ وارث صاحب۔ مندرجہ ذیل اشعار تو کمال ہیں:
وہ درد جو لمحہ بھر رکا تھا
مُژدہ کہ بحال ہو گیا ہے
اور
پہلے بھی مصیبتیں کچھ آئیں
پر اب کے کمال ہو گیا ہے
 

ماظق

محفلین
دل محوِ جمال ہو گیا ہے ۔ میرا جی

دل محوِ جمال ہو گیا ہے
یا صرفِ خیال ہو گیا ہے

اب اپنا یہ حال ہو گیا ہے
جینا بھی محال ہو گیا ہے

ہر لمحہ ہے آہ آہ لب پر
ہر سانس وبال ہو گیا ہے

وہ درد جو لمحہ بھر رکا تھا
مُژدہ کہ بحال ہو گیا ہے

چاہت میں ہمارا جینا مرنا
آپ اپنی مثال ہو گیا ہے

پہلے بھی مصیبتیں کچھ آئیں
پر اب کے کمال ہو گیا ہے
 

فاتح

لائبریرین
میرا جی کا کلام شریکِ محفل کرنے پر بہت شکریہ۔ آج مدتوں بعد میرا جی کا کچھ پڑھا ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
قبلہ ہمیں حکم کیا ہوتا۔ کلیاتِ میرا جی پڑی پڑی سوختہ ہو رہی ہے۔ :)

قبلہ! میرے پاس ہوتی تو یہاں بھی اس کی سوختنی پر کچھ فرق نہیں پڑتا۔ ;)
ہم میرا جی کا کلام منہ کا ذائقہ بدلنے کی حد تک کبھی کبھار تو پڑھ سکتے ہیں لیکن سوختہ بال ہیں کہ اس قدر ضخیم کلیات کا اول تا آخر مطالعہ کر پائیں۔
 
اب اپنا یہ حال ہو گیا ہے
جینا بھی محال ہو گیا ہے

وہ درد جو لمحہ بھر رکا تھا
مُژدہ کہ بحال ہو گیا ہے

پہلے بھی مصیبتیں کچھ آئیں
پر اب کے کمال ہو گیا ہے

بہت خوب، وارث صاحب اور ماظق صاحب، شکریہ
 
Top