غزل (شیشے سا نازک دل لے کے)

بیٹھو رندوں کی محفل میں یہ رُت مستانی کر دیں گے
زاہد بن کے گر الجھو گے یہ پانی پانی کر دیں گے

شیشے سا نازک دل لے کے رہتے ہو سنگ دل لوگوں میں
تیرے دل کے ٹکڑے کرنے کی یہ نادانی کر دیں گے

ان کومل کومل جذبوں کی ہے قیمت بس دل والوں میں
دولت کی چاہت کے روگی ان کی قربانی کر دیں گے

جو ہمدردی تو کرتے ہیں لیکن باتوں ہی باتوں میں
جب مشکل میں آوازیں دو وہ آنا کانی کردیں گے

خود غرضی میں جھک جاتے ہیں اپنے آقا کے آگے جو
مطلب میں وہ بد صورت کو بھی یوسف ثانی کردیں گے

تیری عزت کی خاطر ہم سر دے کے عزت پائیں گے
جب غیروں میں ہم تیرا سر اونچا دل جانی کر دیں گے​
 
شیشے سا نازک دل لے کے رہتے ہو سنگ دل لوگوں میں
تیرے دل کے ٹکڑے کرنے کی یہ نادانی کر دیں گے
شتر گربہ ہے ۔۔۔
اور سنگ دل لوگ دل کے ٹکڑے نادانی میں تو نہیں کرتے، جانتے بوجھتے اپنی فطرت کے زیر اثر کرتے ہیں
پھر یہاں سنگ دل کے بجائے سنگ بردار کا زیادہ محل بنتا ہے ۔
ان کومل کومل جذبوں کی ہے قیمت بس دل والوں میں
دولت کی چاہت کے روگی ان کی قربانی کر دیں گے
ٰ’’ان کو قربان کر دیں گے‘‘ کہنا درست ہوگا ۔۔۔قربانی کردیں گے خلاف محاورہ ہے۔

جو ہمدردی تو کرتے ہیں لیکن باتوں ہی باتوں میں
جب مشکل میں آوازیں دو وہ آنا کانی کردیں گے
باتوں ہی باتوں میں کیا؟ ہمددری یا آواز دینا؟ ۔۔۔
پھر یہاں ٹنیسس گڑبڑا رہے ہیں، خصوصا دوسرے مصرع کو ’’جب‘‘ سے مشروط کرنے کی وجہ سے۔ کردیں گے کے بجائے یہاں کرتے ہیں کہا جائے گا۔
علاوہ ازیں مشکل میں آوازیں دینا بھی خلافِ محاورہ ہے، آواز دینا کہنا چاہیے ۔۔۔

خود غرضی میں جھک جاتے ہیں اپنے آقا کے آگے جو
مطلب میں وہ بد صورت کو بھی یوسف ثانی کردیں گے
خود غرضی میں ر پر زبر ہوتا ہے ، ساکن نہیں ہوتی
یوسفِ ثانی ہونا چاہیے، کسرۂ اضافت کے ساتھ ۔۔۔
مطلب میں نہیں، مطلب ہو تو ۔۔۔ اور ساتھ میں اپنے کی تخصیص بھی ہونی چاہیے ۔۔۔ یعنی اپنا مطلب ہو تو ۔۔۔

تیری عزت کی خاطر ہم سر دے کے عزت پائیں گے
جب غیروں میں ہم تیرا سر اونچا دل جانی کر دیں گے
سر دے کے ۔۔۔ کے بجائے ۔۔۔ سر دے کر ۔۔۔ کر یا پر ۔۔۔ ان کو کے یا پہ عموما تب لیا جاتا ہے جب وزن میں یک حرفی آواز کی ہی گنجائش ہو۔
دوسرے مصرعے کو جب کے بجائے یوں سے شروع کرنا چاہیے ۔۔۔
دل جانی تو انتہائی فلمی اسلوب ہے ۔۔۔ غزل میں بالکل نہیں جچ رہا۔
 
محترم جناب راحل صاحب
بہت مشکور ہوں کہ آپ نے بڑی وضاحت سے اصلاح کردی
آپ کے مشوروں پر ضرورعمل کروں گا

ریختہ ڈکشنری میں خودغرضی کا وزن 222 ہے اور ر ساکن ہے
 
آخری تدوین:
ریختہ ڈکشنری میں خودغرضی کا وزن 222 ہے اور ر ساکن ہے
مجھے افسوس ہے کہ ریختہ ڈکشنری غلط وزن بتا رہی ہے ۔۔۔
لغتِ کبیر میں بالفتحِ را ہی دیا ہوا ہے
۔۔۔ خود عرضی مشتق ہے خود غرض سے ۔۔۔ غرض میں ر مفتوح ہی ہوتی ہے ۔۔۔
ویسے کئی شعرا ر کے سکوت کے ساتھ استعمال کرتے ہیں ۔۔۔ آپ بھی کر سکتے ہیں ۔۔۔ مگر چونکہ یہ یہاں اصلاحی نکات بتائے جاتے ہیں اس لیے ٹکسالی صورت بیان کرنی پڑتی ہے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
خورشید صاحب!اچھی کاوش ہے ۔ میرا مشورہ ہے کہ دو تین سال تک ادب عالیہ کے مطالعے کو اوڑھنا بچھونا بنالیجئے ۔ درست زبان کا آنا شعر و ادب کی تخلیق کے لئے شرطِ اول ہے ۔ راحل ، بھائی کے مشوروں پر توجہ دیجئے گا۔
ڈرتے ڈرتے ایک مؤدبانہ گزارش ہے کہ اگر آپ اپنی شاعری کی طرح اپنا نام بھی اردو میں لکھیں تو بہت اچھی بات ہوگی ۔ شاعر اور ادیب حضرات ہی اگر اردو کو فوقیت نہیں دیں گے تو پھر آگے کیا بنے گا ۔
 
محترم ظہیر صاحب!
آپ لوگوں کے مشورے میرے لیے مشعلِ راہ ہیں- میں پوری کوشش کرتا ہوں کہ اساتذہ کے مشوروں پر عمل کروں- کوشش کروں گا کہ پہلے سے بہت زیادہ وقت ادب عالیہ کے مطالعہ میں صرف کروں- مجھے اس کا ادراک ہے کہ ابھی میں بہت ابتدائی مرحلے میں ہوں-
آپ نے ڈرتے ڈرتے ایک مؤدبانہ گزارش لکھا جس نے مجھے بہت شرمندہ کیا- لگتا ہے میں اچھی ساکھ نہیں بنا سکا- نام انگریزی میں قصداً نہیں لکھا غلطی سے لکھا گیا- اب اردو میں کیسے کرنا ہے میں نہیں جانتا اگر کوئی مدد کردے تو شکریے کے ساتھ نام اردو میں تبدیل کرلوں گا-
آپ کی توجہ کا طالب
 
مجھے افسوس ہے کہ ریختہ ڈکشنری غلط وزن بتا رہی ہے ۔۔۔
لغتِ کبیر میں بالفتحِ را ہی دیا ہوا ہے
۔۔۔ خود عرضی مشتق ہے خود غرض سے ۔۔۔ غرض میں ر مفتوح ہی ہوتی ہے ۔۔۔
ویسے کئی شعرا ر کے سکوت کے ساتھ استعمال کرتے ہیں ۔۔۔ آپ بھی کر سکتے ہیں ۔۔۔ مگر چونکہ یہ یہاں اصلاحی نکات بتائے جاتے ہیں اس لیے ٹکسالی صورت بیان کرنی پڑتی ہے۔
محترم راحل صاحب
ایک دفعہ پھر شکریہ
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
محترم ظہیر صاحب!
آپ لوگوں کے مشورے میرے لیے مشعلِ راہ ہیں- میں پوری کوشش کرتا ہوں کہ اساتذہ کے مشوروں پر عمل کروں- کوشش کروں گا کہ پہلے سے بہت زیادہ وقت ادب عالیہ کے مطالعہ میں صرف کروں- مجھے اس کا ادراک ہے کہ ابھی میں بہت ابتدائی مرحلے میں ہوں-
آپ نے ڈرتے ڈرتے ایک مؤدبانہ گزارش لکھا جس نے مجھے بہت شرمندہ کیا- لگتا ہے میں اچھی ساکھ نہیں بنا سکا- نام انگریزی میں قصداً نہیں لکھا غلطی سے لکھا گیا- اب اردو میں کیسے کرنا ہے میں نہیں جانتا اگر کوئی مدد کردے تو شکریے کے ساتھ نام اردو میں تبدیل کرلوں گا-
آپ کی توجہ کا طالب
خورشید بھائی ، ایسی کوئی بات نہیں ۔ الحمدللّٰہ آپ کی ساکھ اچھی ہے ۔ اللّٰہ کریم ہر برائی سے دور رکھے ۔ چونکہ اتنے عرصے سے آپ کا نام انگریزی ہی میں چلا آرہا ہے (جبکہ اردو نام کے بارے میں کئی جگہوں پر کئی دفعہ لکھا بھی جاچکا ہے ۔) اس لئے اندیشہ گزرا کہ شاید آپ انگریزی ہی کو ترجیح دیتے ہوں۔ خیر ، یہ کوئی بڑی بات نہیں ۔ نام تبدیل کروایا جاسکتا ہے ۔ مفت مشورہ یہ ہے کہ کوئی بھاری بھرکم عالمانہ شاعرانہ سا نام اختیار کرلیجئے ۔ خورشید عالم دار فانوی قسم کا ۔ اگر نام سے پہلے سیّد وغیرہ بھی لگ سکے تو سونے پر سہاگہ ! :):):)
 
سیما علی

لائبریرین
ظہیر بھائی آپ کے تجویز کردہ نام سے ہمیں اپنے کولیگ خورشید عالم یاد آگئے جناب کے والدِ بزرگوار بھی عالم اور نصف بہتر بھی عالم آرا ہم سب اسقدر تنگ کرتے کہ خورشید بھائی آپ تو ایسا بیگم کو پیارے ہوئے کے بجائے بیگم آپکے نام کو اپنے نام کا حصہ بناتیں وہ آپکے نام حصہ بن گئیں اب آپ عالم آرا کے خورشید بن کر چمک رہے ہیں۔۔۔۔
 
خورشید بھائی ، ایسی کوئی بات نہیں ۔ الحمدللّٰہ آپ کی ساکھ اچھی ہے ۔ اللّٰہ کریم ہر برائی سے دور رکھے ۔ چونکہ اتنے عرصے سے آپ کا نام انگریزی ہی میں چلا آرہا ہے (جبکہ اردو نام کے بارے میں کئی جگہوں پر کئی دفعہ لکھا بھی جاچکا ہے ۔) اس لئے اندیشہ گزرا کہ شاید آپ انگریزی ہی کو ترجیح دیتے ہوں۔ خیر ، یہ کوئی بڑی بات نہیں ۔ نام تبدیل کروایا جاسکتا ہے ۔ مفت مشورہ یہ ہے کہ کوئی بھاری بھرکم عالمانہ شاعرانہ سا نام اختیار کرلیجئے ۔ خورشید عالم دار فانوی قسم کا ۔ اگر نام سے پہلے سیّد وغیرہ بھی لگ سکے تو سونے پر سہاگہ ! :):):)
محترم ظہیر صاحب ! نیک خواہشات کے لیے بہت نوازش
اگر مطالعہ کے لیے کوئی کتاب تجویز کردیں تو مہربانی ہوگی-میرا پورا نام خورشید احمد ہے اور یہی نام ہی رکھنا چاہتا ہوں- اوپر زیک بھائی نے ایک لنک دیا ہے اس پر کوششش کی لیکن ابھی مجھے ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہے- شاید انتظامیہ والے ایسا کرسکتے ہیں- ان سے گذارش ہے کہ میرے لیے نام کی یہ تبدیلی کردیں- بندہ شکر گذار ہو گا-
میری پروفائل میں لکھا ہوا ہے
You may next change your username on or after جون 10، 2022
 
زیک بھائی آپ نے جو لنک دیا ہے اس پر کوششش کی لیکن ابھی مجھے ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہے- شاید انتظامیہ والے ایسا کرسکتے ہیں- ان سے گذارش ہے کہ میرے لیے نام کی یہ تبدیلی کردیں- بندہ شکر گذار ہو گا- میرا نام خورشید احمد ہے-

زیک

مسافر

اوہ آپ تو نئے نویلے ہیں۔ محمد تابش صدیقی ان کا نام پلیز اردو میں کر دیں۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
محترم ظہیر صاحب ! نیک خواہشات کے لیے بہت نوازش
اگر مطالعہ کے لیے کوئی کتاب تجویز کردیں تو مہربانی ہوگی-
نوراللغات ، فرہنگِ آصفیہ ، علمی لغت وغیرہ دیکھنے کو معمول بنالیں ۔ ادب عالیہ میں سے جو پسند ہوں وہ پڑھیں ۔ اخبار اور انٹر نیٹ پر الا بلا پڑھنے سے گریز کریں ۔ اس سے زبان خراب ہوتی ہے۔ صرف مستند ادبا کی تحریریں پڑھیں ۔
 
تابش بھائی آج کل پچاس دن کا چلّہ لگانے زمبابوے گئے ہوئے ہیں ۔ فکر مت کریں ۔ وہ واپس آتے ہی آپ کی دعائیں لیں گے ۔

محترم ظہیر احمد صاحب
راہنمائی کے لیے بہت شکریہ
کوشش کروں گا کہ روزانہ آپ کی تجویز کی ہوئی لغات ، مستند ادبا کی تحریروں یا مستند شعرا کے کلام سے کچھ نیا پڑھوں اور سیکھوں
 
Top