عاطف ملک
محفلین
چند تُک بندیاں اساتذہ اور محفلین کی خدمت میں پیش ہیں۔
میں چاہتا ہوں کہ ایسا کوئی ٹھکانہ ملے
کسی کو ڈھونڈنے پر بھی مرا پتا نہ ملے
تلاش اب کے ہے ایسے جہان کی کہ جہاں
بس ایک تُو ہو، مجھے کوئی دوسرا نہ ملے
خوشی تو خیر ہماری تجھی سے تھی منسوب
ہمیں تو غم بھی ترے غم کے ماسوا نہ ملے
تمہارے شہر میں سب کا مزاج تم سا ہے
کوئی بھی شخص وہاں درد آشنا نہ ملے
سیاہ بخت ہوں ایسا کہ برق و باراں کو
اجاڑنے کیلیے میرا آشیانہ ملے
ہے دل لگی میں بھی اتنا دھیان تو لازم
کسی کا دل نہ دُکھے، کوئی بد دعا نہ ملے
خیال آپ کا جائے نہ میرے دل سے کبھی
مری دعا ہے مجھے کوئی آپ سا نہ ملے
کسی کو چاہو تو اتنے خلوص سے عاطفؔ
کہ تم سے بڑھ کے اسے کوئی باوفا نہ ملے
عاطفؔ ملک
جولائی ۲۰۲۰
کسی کو ڈھونڈنے پر بھی مرا پتا نہ ملے
تلاش اب کے ہے ایسے جہان کی کہ جہاں
بس ایک تُو ہو، مجھے کوئی دوسرا نہ ملے
خوشی تو خیر ہماری تجھی سے تھی منسوب
ہمیں تو غم بھی ترے غم کے ماسوا نہ ملے
تمہارے شہر میں سب کا مزاج تم سا ہے
کوئی بھی شخص وہاں درد آشنا نہ ملے
سیاہ بخت ہوں ایسا کہ برق و باراں کو
اجاڑنے کیلیے میرا آشیانہ ملے
ہے دل لگی میں بھی اتنا دھیان تو لازم
کسی کا دل نہ دُکھے، کوئی بد دعا نہ ملے
خیال آپ کا جائے نہ میرے دل سے کبھی
مری دعا ہے مجھے کوئی آپ سا نہ ملے
کسی کو چاہو تو اتنے خلوص سے عاطفؔ
کہ تم سے بڑھ کے اسے کوئی باوفا نہ ملے
عاطفؔ ملک
جولائی ۲۰۲۰