شکریہ شمشاد بھائی ۔ بابا جانی ، نبیل بھائی اور وارث صاحب آپ سبھی دوستوں کی دعائیں ہیں ۔
غزل پہلے سے کچھ بہتر ہے ۔عام طور پر ذہنی تناؤ اور دردِ شقیقہ کا عارضہ لاحق رہتا ہے ۔
لیکن پچھلے ہفتہ بھر سے شدّت میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ، لے دے کے دفتری امور سے کچھ رخصت ملی تھی۔
مگر مائگرین کی شدت میں بہت زیادہ اضافہ ہونے کی وجہ سے طبعیت بہت زیادہ بگڑ گئی تھی۔۔ دن بھر ہسپتال میں رہی
گھر تو واپس لے آئے ہیں مگر طبعیت ابھی خراب ہی ہے ۔ دوائیں جاری ہیں ، آپ احباب بزرگوں بھائیوں کی دعائیں بھی شامل ہیں
پہلے سے قدرے بہتر ہے ، دعا کیجے کہ باری تعالیٰ کاملہ عاجلہ صحت عطا فرمائے ۔ آمین