تعارف غزل نایاب کا تعارف

نور وجدان

لائبریرین
السلام علیکم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔،

اس محفل میں غزل نایاب ، یعنی کہ بنتِ نایاب کو لانے کی جستجو ہوئی ، سو اِسی جستجو کو ختم کرتے میں محترم سید نایاب حسین کی بیٹی کو یہاں لائی ہوں ۔ تعارف کے حوالے سے اتنا بتاتی چلوں کہ وہ کہا کرتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میری سچی غزل ۔۔۔ کیوں نہ اس سچی غزل سے متعارف ہوا جائے۔۔۔۔
غزلِ نایاب

غزل نے چند ماہ قبل لکھنا شُروع کیا ہے ، کلاس چھٹی کی طالب علم ہے ۔ اپنی کلاس میں اول یا دوم آتی ہے ، اسپیچ کے مقابلے میں تحصیل کی سطح تک انعامات جیت آتی ہے ، اپنے پاپا کی ، بھائیوں کی بہت لاڈلی ہے ۔۔۔۔، حال ہی اس نے اپنے پاپا کے حوالے سے کچھ شریک بھی کیا ہے

غزلِ نایاب کے پاپا


غزل نے اپنے پاپا ، پر ایک کتاب لکھنی ہے ، اس حوالے سے وہ کیا لکھے گی ، اس محفل میں گزرے سال بتا پائیں گے ، یہاں سے بہت کچھ سیکھے گی، ہم جیسے محفلین اسکا حوصلہ بڑھاتے اسکو سکھائیں گے تاکہ یہ اپنے پاپا کے خواب کو شرمندہ ء تعبیر کرسکے ۔۔
 

جاسمن

لائبریرین
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
غزل کو اردو محفل میں خوش آمدید۔
اللہ آپ کی قسمت بہت اچھی کرے۔ آپ کے والد صاحب کے آپ کے بارے میں دیکھے خواب پورے کرے۔ آمین!
 

محمد وارث

لائبریرین
غزل بیٹا کو اردو محفل پر خوش آمدید۔

لیکن میرا انتہائی ذاتی خیال ہے کہ ابھی غزل بیٹا کافی کم عمر ہیں، وہ یہاں سے اور باقی سوشل میڈیا سے دور رہ کر ہی اگر اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز رکھیں تو زیادہ بہتر ہے۔
 

فرقان احمد

محفلین
پیاری گڑیا ۔۔۔! جو سچ پوچھو تو ہم آپ ہی کو تو جانتے ہیں اور پہچانتے ہیں؛ آپ کے بابا نے آپ کا تعارف پہلے ہی کروا دیا تھا؛ اُن کا اوتار اس کا گواہ ہے۔ آپ کے بابا کا بنیادی تعارف اور حوالہ آپ ہی رہی ہیں اور یہ آپ کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ اُردو محفل میں آپ کو تہہ دل سے خوش آمدید کہا جاتا ہے ۔۔۔!
 

عرفان سعید

محفلین
غزل بیٹا آپ کو بہت زیادہ خوش آمدید!

محمد وارث چاچو نے آپ کو بالکل ٹھیک مشورہ دیا ہے۔ آپ مطالعہ کرنا چاہیں اور محفل پر مواد موجود ہو تو آپ ضرور آئیں۔ لیکن آپ کی تعلیم، سکول اور پڑھائی آپ کی اولین ترجیح ہے۔ اس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا!
 
Top