سید اسد معروف
محفلین
ایک غزل جو مجھے بہت پسند ہے اور آج سے 15 سال قبل میرے نام سے شائع ہو چکی ہے، اصلاح اور مشورے کے لیے پیش کرنا چاہتا ہوں۔(در اصل اس محفل سے پہلے کبھی اصلاح لینے کا شرف حاصل نہیں ہوا)۔ اس میں کچھ اجزاء جناب بشیر بدر صاحب اور کچھ سرور بارہ بنکوی صاحب کی لمبی بحر کی غزلوں کی ہو بہو نقل ہیں مگر "عروج و زوال" کی ترتیب تو بہت عام ہے ،سو زوال کے ساتھ دوسرا لفظ عروج ہی ذہن میں آتا ہے۔ کیا ان اشعار کو خذف کر دینا چا ہیئے یا "" اس میں بند کرنا کافی ہو گا ؟؟
نہ عروج دے، نہ زوال دے
فقط اپنی راہ پہ ڈال دے
مجھے چھین لے غمِ دہر سے
فقط اپنے غم کا ملال دے
مرے خواب آنکھوں سے نوچ لے
کوئی سوچ دے نہ خیال دے
میں جو منزلوں کا حریص ہوں
مجھے راستوں کا وبال دے
مجھے مال و زر کی نہیں طلب
مرے فن کو اوجِ کمال دے
میری ظلمتوں میں کمی نہ کر
مرے جگنووں کو اجال دے
مری عاشقی ہے صبر طلب
مجھے فرصتِ مہ و سال دے
مرے سامعین ہیں کم فہم
مجھے حرف و صوتِ فعال دے
مجھے آئنے سے دہن بنا
میری حیرتوں کو سوال دے
میرے پھیلے ہاتھوں کو خوف ہے
کہ تو مسکرا کے نہ ٹال دے
ہوں ترے شعور سے ماوراء
مجھے اپنے دل سے نکال دے
بطور شاگرد افاعیل میرے خیال میں"متفاعلن متفاعلن" ؟؟ کامل مربع سالم؟؟
حوالہ:
https://www.facebook.com/DDIAST/posts/409902825755609
http://urdunotepad.com/view/6dfeb78a
http://www.urdumajlis.net/threads/ہمیں-جاہ-دے-نہ-جلال-دے.28500/
نہ عروج دے، نہ زوال دے
فقط اپنی راہ پہ ڈال دے
مجھے چھین لے غمِ دہر سے
فقط اپنے غم کا ملال دے
مرے خواب آنکھوں سے نوچ لے
کوئی سوچ دے نہ خیال دے
میں جو منزلوں کا حریص ہوں
مجھے راستوں کا وبال دے
مجھے مال و زر کی نہیں طلب
مرے فن کو اوجِ کمال دے
میری ظلمتوں میں کمی نہ کر
مرے جگنووں کو اجال دے
مری عاشقی ہے صبر طلب
مجھے فرصتِ مہ و سال دے
مرے سامعین ہیں کم فہم
مجھے حرف و صوتِ فعال دے
مجھے آئنے سے دہن بنا
میری حیرتوں کو سوال دے
میرے پھیلے ہاتھوں کو خوف ہے
کہ تو مسکرا کے نہ ٹال دے
ہوں ترے شعور سے ماوراء
مجھے اپنے دل سے نکال دے
بطور شاگرد افاعیل میرے خیال میں"متفاعلن متفاعلن" ؟؟ کامل مربع سالم؟؟
حوالہ:
https://www.facebook.com/DDIAST/posts/409902825755609
http://urdunotepad.com/view/6dfeb78a
http://www.urdumajlis.net/threads/ہمیں-جاہ-دے-نہ-جلال-دے.28500/