غزل: وہی صبح ہے، وہی شام ہے ٭ محمد تابش صدیقی

ایک کاوش استادِ محترم کی توجہ کے بعد احبابِ محفل کی بصارتوں کی نذر

وہی صبح ہے، وہی شام ہے
وہی گردشوں کو دوام ہے

نہ چھپا سکا میں غمِ دروں
کہ مرا ہنر ابھی خام ہے

شبِ انتظار ہے عارضی
یہی صبحِ نو کا پیام ہے

دمِ وصل، وقفِ جنوں نہ ہو
یہ بڑے ادب کا مقام ہے

رہِ عشق ہے یہ سنبھل کے چل
بڑے حوصلے کا یہ کام ہے

وہی بے کنار سا دشت ہے
یہی منظر اپنا مدام ہے

کبھی دُکھ ملے، کبھی سُکھ ملے
یہی میرے رب کا نظام ہے

پسِ پردہ رہتے ہیں نیک خو
جو شریر ہے، سرِ عام ہے

نہیں فکر تابشِؔ کم نظر
کہ امام خیرالانامؐ ہے

٭٭٭
محمد تابش صدیقی
 
فرقان احمد

محفلین
وہی صبح ہے، وہی شام ہے
وہی گردشوں کو دوام ہے

نہ چھپا سکا میں غمِ دروں
کہ مرا ہنر ابھی خام ہے

دمِ وصل، وقفِ جنوں نہ ہو
یہ بڑے ادب کا مقام ہے

وہی بے کنار سا دشت ہے
یہی منظر اپنا مدام ہے

یہ اشعار خاص طور پر ہمیں بہت پسند آئے۔ بہت اعلیٰ!
 
عرفان سعید

محفلین
واہ واہ۔۔۔بہت خوب تابش بھائی۔
ماشاءاللہ! آپ چھوٹی بحر میں بہت سلیقے سے اعلی خیالات سمو دیتے ہیں۔
اللہ تعالی اور ترقیاں عنایت فرمائے۔ آمین
 
بہت خووب اااعلی
پس پردہ رہتے ہیں نیک خو
جو شریر ہے سر عام ہے
شکریہ طاہر بھائی
یہ اشعار خاص طور پر ہمیں بہت پسند آئے۔ بہت اعلیٰ!
شکریہ فرقان بھائی
بہت خوب تابش بھائی! بہت عمدہ!
شکریہ کاشف بھائی
واہ واہ۔۔۔بہت خوب تابش بھائی۔
ماشاءاللہ! آپ چھوٹی بحر میں بہت سلیقے سے اعلی خیالات سمو دیتے ہیں۔
اللہ تعالی اور ترقیاں عنایت فرمائے۔ آمین
آمین۔ شکریہ عرفان بھائی
آداب خلیل بھائی
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوب تابش بھائی !! کیا اچھے اشعار ہیں !!
ہر غزل کے ساتھ اب تو آپ کا رنگ بھی مزید نمایاں ہوتا جارہا ہے !
اللہ کرے زورِ سخن اور زیادہ!! سلامت رہیں !
 
شکریہ ربیع بھائی
بہت خوب تابش بھائی !! کیا اچھے اشعار ہیں !!
ہر غزل کے ساتھ اب تو آپ کا رنگ بھی مزید نمایاں ہوتا جارہا ہے !
اللہ کرے زورِ سخن اور زیادہ!! سلامت رہیں !
آمین۔
آپ کی داد سے کافی حوصلہ ملتا ہے۔ :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آپ کی داد سے کافی حوصلہ ملتا ہے۔ :)
میاں آپ تو چھپے رستم ہیں ! روز بروز ہنر کھلتے جارہے ہیں آپ کے ۔ :):):)

ایک مزے کی بات یہ کہ اردومحفل کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ تاریخ میں پہلی دفعہ کسی دادا اور پوتے کی شاعری ایک ہی صفحے پر نظر آرہی ہے ۔ :):):)
 
اس کی قصوروار بھی اردو محفل ہی ہے۔ :)
دلچسپ بات یہ ہے کہ ابو نے بھی کسی زمانے میں چار چھ غزلیں لکھی ہیں، جو کہ اب تک ہماری نظروں سے چھپی ہوئی ہیں۔ :)
 
Top