میرا جی غزل - چاند ستارے قید ھیں سارے وقت کے بندی خانے میں (میرا جی)

چاند ستارے قید ھیں سارے وقت کے بندی خانے میں
لیکن میں آزاد ھوں ساقی ! چھوٹے سے پیمانے میں

عمر ھے فانی ، عمر ھے باقی، اس کی کچھ پروا نہیں
تو یہ کہہ دے ، وقت لگے گا کتنا آنے جانے میں

تجھ سے دوری ، دوری کب تھی ، پاس اور دور تو دھوکا ھیں
فرق نہیں انمول رتن کو کھو کر پھر سے پانے میں

دو پل کی تھی اندھی جوانی ، نادانی کی، بھر پایا
عمر بھلا کیوں بیتے ساری رو رو کر پچھتانے میں

پہلے تیرا دیوانہ تھا اب ھے اپنا دیوانہ
پاگل پن ھے ویسا ہی کچھ فرق نہیں دیوانے میں

خوشیاں آئیں؟ اچھا‘ آئیں مجھ کو کیا‘ احسان نہیں
سدھ بدھ ساری بھول گیا ھوں دکھ کے گیت سنانے میں


میرا جی
 
Top