غزل چاہیئے

Saraah

محفلین
خانہ ءعدل سے منصف کی صدا گونجتی ہے
اور ڈر جاتے ہیں زنجیر ہلاتے ہوئے لوگ


اہلیان محفل سے گزارش ہے یہ غزل کہیں سے مل جائے تو نوازش ہوگی

شکریہ
 

فاتح

لائبریرین
خانہ ءعدل سے منصف کی صدا گونجتی ہے
اور ڈر جاتے ہیں زنجیر ہلاتے ہوئے لوگ


اہلیان آبجو سے گزارش ہے یہ غزل کہیں سے مل جائے تو نوازش ہوگی

شکریہ
یہ شعر گو کہ اچھا ہے مگر پہلی بار پڑھنے کا اتفاق ہو رہا ہے۔ گوگل سے رجوع بھی بے سود ثابت ہوئی۔
مگر یہ "اہلیان آبجو" کیا ہوتا ہے؟ یہ اصطلاح بھی پہلی بار پڑھ رہا ہوں۔
 

Saraah

محفلین
اگر آبجو فورمز کے ممبرز نے سن لیا توووووووووووووووووو ،خدارا تدوین کر دیجیے کہ میں انسان ہوں اور آبجو کی ممبر بھی :)
 

فاتح

لائبریرین
اگر آبجو فورمز کے ممبرز نے سن لیا توووووووووووووووووو ،خدارا تدوین کر دیجیے کہ میں انسان ہوں اور آبجو کی ممبر بھی :)

اوہ خدایا یعنی یہ کسی فورم کا نام تھا۔:confused:
فی الواقعہ معذرت خواہ ہوں کہ مجھے معلوم نہ تھا۔ صرف یہ جانتا تھا کہ "آبجو" ندی نالے یا نہر کو کہا جاتا ہے۔
 

Saraah

محفلین
چلیں کوئی بات نہیں فاتح ،مجھے ہی پہلے واضح کر دینا چاہیے تھا آپ کے استفسار پر ،اس لیے کچھ کچھ غلطی میری بھی ہے ،خیر کوئی بات نہیں :)
 
Top