غزل کا مقابلہ سلسلہ شروع کیا جائے۔۔

امین شارق

محفلین
محترم اساتذہ الف عین ، ظہیراحمدظہیر محمّد احسن سمیع :راحل: محمد خلیل الرحمٰن ، یاسر شاہ ، سید عاطف علی

اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ کوئی غزل کا مقابلہ سلسلہ شروع کیا جائے جسمیں ایک مصرعہ دیا جائے کہ اس پر غزل لکھنی ہے غزل کے اشعار کم سے کم 5 اور زیادہ سے زیادہ 10 ہوں۔اساتذہ کا ایک پینل یہ فیصلہ کریں کہ کس کی غزل اول دوم اور سوم پوزیشن پہ آئی ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہ لڑی اصلاح سخن سے بزم سخن میں منتقل کر دی گئی ہے ۔ کیوں کہ اصلاح سخن میں اصلاح، اور متعلقہ مواد شائع کیا جاتا ہے ۔
 
محترم اساتذہ الف عین ، ظہیراحمدظہیر محمّد احسن سمیع :راحل: محمد خلیل الرحمٰن ، یاسر شاہ ، سید عاطف علی

اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ کوئی غزل کا مقابلہ سلسلہ شروع کیا جائے جسمیں ایک مصرعہ دیا جائے کہ اس پر غزل لکھنی ہے غزل کے اشعار کم سے کم 5 اور زیادہ سے زیادہ 10 ہوں۔اساتذہ کا ایک پینل یہ فیصلہ کریں کہ کس کی غزل اول دوم اور سوم پوزیشن پہ آئی ہے۔
میرے بھائی اس فورم پر کوئی بھی ادبی سلسلہ جاری کرنے کے لیے کسی بھی رکن یا منتظم کی پیشگی اجازت کی ضرورت نہیں ۔۔۔
آپ چاہیں تو از خود یہ سلسلہ شروع کر کے دیگر محفلین کو شرکت کی دعوت دے سکتے ہیں ۔
ویسے اس مقابلہ غزل کو طرحی مشاعرہ کہتے ہیں۔
 
محمد عبدالرؤوف

مصرع طرح آپ ہی عنایت فرما دیں کہ گلشن کا کاروبار چلے 😊
 
Top