عرفان علوی
محفلین
احباب گرامی ، سلام عرض ہے . آپ سب کوماہ رمضان کی مبارکباد ! محترم ظہیراحمدظہیر بھائی کے حکم کی تعمیل میں ایک غزل پیش ہے . ملاحظہ فرمائیے اور اپنی رائے سے نوازیے .
غزل
زنداں سے بےگناہ نکالے نہیں گئے
رکّھا تھا راہِ حق میں کبھی ہم نے اک قدم
مدّت ہوئی ہے، پاؤں کے چھالے نہیں گئے
ہَم کو نہیں اذیتِ دوراں کا ڈر کوئی
ہَم عیش کی فضاؤں میں پالے نہیں گئے
ٹکسال ایک بھی نہ ملیگی جہان میں
سکّے جہاں پہ خون سے ڈھالے نہیں گئے
دنیا میں بھوک سے بھی تو مارے گئے ہیں لوگ
نیزوں پہ سر اگرچہ اچھالے نہیں گئے
شاید ہوں اب بھی مسجد و بتخانہ منتظر
ہرچند خود کو پوجنے والے نہیں گئے
آئی ہیں اس کے بعد بھی صبحیں کئی مگر
پلکوں سے اک سحر كے اجالے نہیں گئے
ہَم کیا کسی کی آنکھ کو دینگے حَسِین خواب
ہَم سے تو اپنے خواب سنبھالے نہیں گئے
نکلے تھے بےبسی میں وسیلے جو ہاتھ سے
عابدؔ کبھی وہ دِل سے نکالے نہیں گئے
نیازمند ،
عرفان عابدؔ
غزل
کِس کِس بِنا پہ فیصلے ٹالے نہیں گئےزنداں سے بےگناہ نکالے نہیں گئے
رکّھا تھا راہِ حق میں کبھی ہم نے اک قدم
مدّت ہوئی ہے، پاؤں کے چھالے نہیں گئے
ہَم کو نہیں اذیتِ دوراں کا ڈر کوئی
ہَم عیش کی فضاؤں میں پالے نہیں گئے
ٹکسال ایک بھی نہ ملیگی جہان میں
سکّے جہاں پہ خون سے ڈھالے نہیں گئے
دنیا میں بھوک سے بھی تو مارے گئے ہیں لوگ
نیزوں پہ سر اگرچہ اچھالے نہیں گئے
شاید ہوں اب بھی مسجد و بتخانہ منتظر
ہرچند خود کو پوجنے والے نہیں گئے
آئی ہیں اس کے بعد بھی صبحیں کئی مگر
پلکوں سے اک سحر كے اجالے نہیں گئے
ہَم کیا کسی کی آنکھ کو دینگے حَسِین خواب
ہَم سے تو اپنے خواب سنبھالے نہیں گئے
نکلے تھے بےبسی میں وسیلے جو ہاتھ سے
عابدؔ کبھی وہ دِل سے نکالے نہیں گئے
نیازمند ،
عرفان عابدؔ