مہدی نقوی حجاز
محفلین
غزل
ہمارے پاس رہ جاؤ تو بہتر
دمِ در ہو، پلٹ آؤ تو بہتر
جو پیشہ ور، جواں اور محنتی ہیں
انہیں سے ناز اٹھواؤ تو بہتر
یہ کنگھا دور رکھ کر, انگلیوں سے
ہمارے بال سلجھاؤ تو بہتر!
کوئی دن آتے آتے اپنے گھر سے
مرا دل لیتے آجاؤ تو بہتر
حجازؔ مہدی
ہمارے پاس رہ جاؤ تو بہتر
دمِ در ہو، پلٹ آؤ تو بہتر
جو پیشہ ور، جواں اور محنتی ہیں
انہیں سے ناز اٹھواؤ تو بہتر
یہ کنگھا دور رکھ کر, انگلیوں سے
ہمارے بال سلجھاؤ تو بہتر!
کوئی دن آتے آتے اپنے گھر سے
مرا دل لیتے آجاؤ تو بہتر
حجازؔ مہدی