نظر لکھنوی غزل: ہے اِدھر اُدھر ہے یہاں وہاں دلِ منتشر تگ و تاز میں ٭ نظرؔ لکھنوی

اقبالؒ کی زمین میں دادا کی ایک غزل۔

ہے اِدھر اُدھر، ہے یہاں وہاں، دلِ منتشر تگ و تاز میں
سرِ بندگی تو جھکا دیا، مِرا دل نہیں ہے نماز میں

گہے محوِ دیدِ بتاں نظر، گہے صیدِ عشقِ بتاں ہے دل
ملے وہ حقیقتِ دل نشیں، کہاں اس طریقِ مجاز میں

اک اشارہ پا کے ہزاروں خم ترے مے کشوں نے لنڈھا دیے
وہ مزا ملا انہیں ساقیا، تری چشمِ بادہ نواز میں

تو ہے مثلِ نغمۂ جاں فزا، تو گزر دلوں سے فضا پہ چھا
نہ اسیرِ پردۂ ساز رہ، نہ سمٹ تو پردۂ ساز میں

یہ سکوں کی جنسِ گراں بہا، میں بتا نہ دوں تجھے ہے کہاں
ہے ثنائے ربِ جلیل میں، ہے دعائے قلبِ گداز میں

کہیں ٹوٹ جائے نہ آئینہ ،نہ تماشہ دل کا بنے نظرؔ
کہ ہزاروں فتنے مچل رہے ہیں نگاہِ فتنہ طراز میں
٭٭٭

محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
گہے محوِ دیدِ بتاں نظر، گہے صیدِ عشقِ بتاں ہے دل
ملے وہ حقیقتِ دل نشیں، کہاں اس طریقِ مجاز میں

کیا بات ہے !
طریقِ مجاز!!! واہ واہ ! کیا اچھا کہا ہے !
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اک اشارہ پا کے ہزاروں خم ترے مے کشوں نے لنڈھا دیے
وہ مزا ملا انہیں ساقیا، تری چشمِ بادہ نواز میں
واہ۔۔ سبحان اللہ

محمد تابش صدیقی
آپ نے نظر لکھنوی کا کافی کلام شریک محفل کیا ہے۔ آپ ان کا سابقہ بنوا کر اس زمرے میں شامل کیجیے یا کروائیے تاکہ "فلٹر" کا کام بھی آسان ہو سکے۔
 
شکریہ نین بھائی۔
سابقہ کی تجویز اچھی ہے۔
ابھی ہر کلام کے ساتھ نظر لکھنوی کا ٹیگ بھی ہے۔ اور صنف کے اعتبار سے بھی ٹیگ موجود ہے، مثلاً نظر لکھنوی-غزلیں :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
شکریہ نین بھائی۔
سابقہ کی تجویز اچھی ہے۔
ابھی ہر کلام کے ساتھ نظر لکھنوی کا ٹیگ بھی ہے۔ اور صنف کے اعتبار سے بھی ٹیگ موجود ہے، مثلاً نظر لکھنوی-غزلیں :)
جی وہ میں نے دیکھا ہے کہ ٹیگ موجود ہے۔ مگر سابقہ سے شاعر نہ صرف اوپری فہرست میں آجاتا ہے بلکہ تازہ لڑیوں اور دیگر دھاگوں میں بھی سابقہ موجود ہونے کی بدولت اس کی "ویزیبلٹی" بڑھ جاتی ہے۔
 
جی۔ سابقوں پر ذرا تفصیل سے نظر ثانی کی جا رہی ہے۔ ایک ہی دفعہ اپڈیٹ کیے جائیں گے۔ :)
 
یاسر شاہ

محفلین
ہے اِدھر اُدھر، ہے یہاں وہاں، دلِ منتشر تگ و تاز میں
سرِ بندگی تو جھکا دیا، مِرا دل نہیں ہے نماز میں

واہ بہت عمدہ -
 
Top