خورشیداحمدخورشید
محفلین
محترم اساتذہ کو اصلاح کی درخواست کے ساتھ:
الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، محمّد احسن سمیع :راحل: ، یاسر شاہ
الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، محمّد احسن سمیع :راحل: ، یاسر شاہ
زینت ہیں آسماں کی جو چاند اور تارے
تیرے حُسن پہ واروں ماہ و شہاب سارے
مدہوش کر رہی تھی چھنکار چوڑیوں کی
ہاتھوں سے اُس نے میرے تھے بال جب سنوارے
چہرے پہ اس کے چھائی سُرخی تھی جیت کر جو
وہ دیکھنے کی خاطر ہم بار بار ہارے
ہیں زندگی کا حاصل لمحے وہ زندگی کے
تھیں ہمکلام آنکھیں ساکت تھے لب ہمارے
ٹھہرے ہیں معتبر وہ الفاظ شاعری کے
جوڑے جو میں نے تیری توصیف میں پیارے
پوچھا کسی نے پیارا ہے کون اس چمن میں
گل برگ تیری جانب کرنے لگے اشارے
خورشید کی ہے اس نے یوں زندگی سنواری
ڈوبی بھنور میں جیسے کشتی لگے کنارے
تیرے حُسن پہ واروں ماہ و شہاب سارے
مدہوش کر رہی تھی چھنکار چوڑیوں کی
ہاتھوں سے اُس نے میرے تھے بال جب سنوارے
چہرے پہ اس کے چھائی سُرخی تھی جیت کر جو
وہ دیکھنے کی خاطر ہم بار بار ہارے
ہیں زندگی کا حاصل لمحے وہ زندگی کے
تھیں ہمکلام آنکھیں ساکت تھے لب ہمارے
ٹھہرے ہیں معتبر وہ الفاظ شاعری کے
جوڑے جو میں نے تیری توصیف میں پیارے
پوچھا کسی نے پیارا ہے کون اس چمن میں
گل برگ تیری جانب کرنے لگے اشارے
خورشید کی ہے اس نے یوں زندگی سنواری
ڈوبی بھنور میں جیسے کشتی لگے کنارے