غزل ۔۔۔ منور رانا

الف عین

لائبریرین
غزل

منور رانا

اتنی طویل عمر کو جلدی سے کاٹنا
جیسے دوا کی پنّی کو قینچی سے کاٹنا

چھتّے سے چھیڑ چھاڑ کی عادت مجھے بھی ہے
سیکھا ہے اُس نے شہد کی مکھی سے کاٹنا

رہتا ہے دن میں رات کے ہونے کا انتظار
پھر رات کو دواؤں کی گولی سے کاٹنا

ممکن ہے میں دکھائ پڑوں ایک دن تمہیں
یادوں کا جال اوٗن کی تیلی سے کاٹنا

اک عمر تک بزرگوں کے پیروں میں بیٹھ کر
پتھر کو میں نے سیکھا ہے پانی سے کاٹنا
 

مغزل

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃ ۔۔۔ آہا ، واہ ۔ شکریہ بابا جانی ۔، پیش کرنے پر۔ ۔۔ آخری بارمنور رانا سے پچھلی سال پاک ہند مشاعرے میں پڑھنے کا شرف رہا، منور رانا نے اپنی کتب بھی عنایت کی تھیں ، پھرا س کے بعد خاموشی ، ای ٹی وی پر بھی نظر نہیں آتے ، پرسوں ایک صاحب سے معلوم ہوا کہ انتقال کرگئے ہیں ، کیا یہ سچ ہے ؟ میرے پاس ان کا فون نمبر ہے مگر کسی وجہ سے رابطہ نہیں ہوسکتا کہ ’’ ریکارڈنگ ‘‘ کےمطابق ’’ آپ اس نمبر پر رابطہ نہیں کرسکتے ، گریز کیجے ،کال متصل ہونے پر آپ کی کال ریکارڈ کی جائے گی،‘‘ انٹیلی جنس انڈیا ۔۔۔ سو میں باوجود چاہنے کے بات نہیں کر پایا، آپ کو معلومات ہوں تو پیشگی شکریہ۔ والسلام
 

الف عین

لائبریرین
انتقال کی خبر تو مجھے بھی نہیں ملی، میرے خیال میں افواہ ہی ہو گی۔ یہ غزل ’بزمِ سہارا‘ اگست سے لکھی ہے جو کل ہی ملا ہے۔ اس میں کلامِ شاعر بخطِ شاعر ہے۔ منور رانا کی دستخط ہے 9 جولائ 2009 کی۔ فون نمبر میرے پاس تھا لیکن ابھی ’ناٹ ایکسیسیبل‘ آ رہا ہے۔
 

مغزل

محفلین
ہممم۔۔ شکریہ بابا جانی ، مجھے بتانے والے صاحب نے کوئی دس ماہ پہلے کی خبر دی تھی ، یعنی جھوٹ ہے ۔ شکریہ میں منور رانا سے ایک بار پھر رابطہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں ،۔ کتاب میں ای میل ہے ، اس پر رابطہ کرتا ہوں، شکریہ بابا جانی
 

الف عین

لائبریرین
ای میل سے ربط ہونے والا نہیں، مجھ کو جب فون نمبر ملا تب ربط ممکن ہو سکا تھا۔ ای میل کا تو کبھی انہوں نے جواب ہی نہیں دیا۔
 

مغزل

محفلین
ہمم۔۔ ٹھیک ہے ۔ میں ڈاکٹر نکہت انجم یا شبانہ ادیب سے رابطہ کرتا ہوں ، وہ اسی حلقے کے آدمی ہیں۔ انہیں معلوم ہوگا، شکریہ
 

شاہ حسین

محفلین
بہت خوب استاد محترم ۔

ایک لفظ (پنّی) نیا ہے مجھ کم علم کے لئے وضاحت فرمادیجئے میرے اندازے مطابق گولی کے لئے استعمال کیا ہے ۔


اک عمر تک بزرگوں کے پیروں میں بیٹھ کر
پتھر کو میں نے سیکھا ہے پانی سے کاٹنا
 

الف عین

لائبریرین
پنّی ویسے tin foil کو کہتے ہیں۔ یہاں دوائیں جس میں پیک کی جاتی ہیں، اس پیکنگ سے مطلب ہے Strip of Tablets
 

کاشفی

محفلین
بہت عمدہ بابا جانی۔۔ نائس غزل۔۔۔۔۔۔۔

منور رانا صاحب الحمداللہ زندہ سلامت ہیں۔۔اللہ رب العزت انہیں صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی حیاتی عطا فرمائے۔۔۔۔۔۔۔ان کو دیکھنے اور سننے کا شرف 6 اگست 2009 کو انڈین اسکول دبئی میں ہونے والے مشاعرے میں حاصل ہوا ۔۔اس مشاعرے کو انڈین کمیونیٹی نے آرگنائز کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ہندوستان کے کافی شاعر آئے ہوئے تھے۔۔انڈین سفیر برائے متحدہ عرب امارات بھی موجود تھے۔۔۔۔اس مشاعرے کی تصویریں جلد آپ تمام احباب سے شیئر کرونگا۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top