بشیر بدر غزل ۔ اچھا تمھارے شہر کا دستور ہو گیا۔ بشیر بدر

محمداحمد

لائبریرین
غزل

اچھا تمھارے شہر کا دستور ہوگیا
جس کو گلے لگا لیا وہ دور ہوگیا

کاغذ میں دب کے مر گئے کیڑے کتاب کے
دیوانہ بے پڑھے لکھے مشہور ہو گیا

محلوں میں ہم نے کتنے ستارے سجا دیے
لیکن زمیں سے چاند بہت دور ہو گیا

تنہائیوں نے توڑی دی ہم دونوں کی انا
آئینہ بات کرنے پہ مجبور ہو گیا

بشیر بدر
 
Top