غزل ۔ تشنگی بھی سراب ہے شاید ۔ محمد احمدؔ

محمداحمد

لائبریرین
غزل

یہ حقیقت بھی خواب ہے شاید
تشنگی بھی سراب ہے شاید

کچھ کسی کو نظر نہیں آتا
روشنی بے حساب ہے شاید

میں سزا ہوں تری خطاؤں کی
تو مرا انتخاب ہے شاید

یہ جسے ہم سکون کہتے ہیں
باعثِ اضطراب ہے شاید

اُس کا لہجہ گلاب جیسا ہے
طنز خارِ گلاب ہے شاید

ہر نئی بار اک نیا پن ہے
وہ غزل کی کتاب ہے شاید

کیا محبت اُسے بھی ہے مجھ سے
مختصر سا جواب ہے "شاید"

میں بھی محرومِ خواب ہوں احمدؔ
وہ بھی زیرِ عتاب ہے شاید

محمد احمدؔ
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت خوبصورت غزل ہے احمد صاحب، لاجواب۔

کچھ کسی کو نظر نہیں آتا
روشنی بے حساب ہے شاید

اُس کا لہجہ گلاب جیسا ہے
طنز خارِ گلاب ہے شاید

کیا محبت اُسے بھی ہے مجھ سے
مختصر سا جواب ہے "شاید"

واہ واہ واہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت خوبصورت غزل ہے احمد صاحب، لاجواب۔

کچھ کسی کو نظر نہیں آتا
روشنی بے حساب ہے شاید

اُس کا لہجہ گلاب جیسا ہے
طنز خارِ گلاب ہے شاید

کیا محبت اُسے بھی ہے مجھ سے
مختصر سا جواب ہے "شاید"

واہ واہ واہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بہت شکریہ وارث بھائی!

آپ کی طرف سے مثبت رائے میرے لئے سند کا درجہ رکھتی ہے۔ آپ کی توجہ اور محبت کے لئے ممنون ہوں۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہت خوبصورت غزل ہے محمد احمد صاحب۔ اور یہ شعر تو کمال کا ہے۔
؂
کیا محبت اُسے بھی ہے مجھ سے
مختصر سا جواب ہے "شاید"

اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت خوبصورت غزل ہے محمد احمد صاحب۔ اور یہ شعر تو کمال کا ہے۔
؂
کیا محبت اُسے بھی ہے مجھ سے
مختصر سا جواب ہے "شاید"

اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔ :)

فرخ بھائی،

بہت محبت ہے آپ کی، دعاؤں کے لئے ممنون ہوں۔

ہمیشہ خوش رہیے۔
 
مغزل

محفلین
شہزادے بھیا۔
رسید حاضر ہے ، (کلیجی کا نہیں) حق ادا کرنے ابھی آتا ہوں۔
خوش رہو بھیا
 
جیا راؤ

محفلین
غزل
یہ جسے ہم سکون کہتے ہیں
باعثِ اضطراب ہے شاید

اُس کا لہجہ گلاب جیسا ہے
طنز خارِ گلاب ہے شاید

کیا محبت اُسے بھی ہے مجھ سے
مختصر سا جواب ہے "شاید"

محمد احمدؔ

واہ۔۔ خوبصورت غزل ہے جناب۔۔۔:)
یہ اشعار بہت اچھے لگے۔۔۔۔:):)
 
مغزل

محفلین
یہ حقیقت بھی خواب ہے شاید
تشنگی بھی سراب ہے شاید

واہ واہ ۔۔ شاید نے اس بیان کو شعر بنا دیا ، واہ خوب مطلع ہے

کچھ کسی کو نظر نہیں آتا
روشنی بے حساب ہے شاید

آہا ۔ کیا کہنے۔ واہ

میں سزا ہوں تری خطاؤں کی
تو مرا انتخاب ہے شاید

ہمم۔۔۔ واہ

یہ جسے ہم سکون کہتے ہیں
باعثِ اضطراب ہے شاید

اچھا ہے شہزادے ۔ واہ

اُس کا لہجہ گلاب جیسا ہے
طنز خارِ گلاب ہے شاید

خارِ‌گلاب۔۔ کی ترکیب روا تو ہے مگر مصرع کے حسن کو گہنا رہی ہے ، جانے کیوں

ہر نئی بار اک نیا پن ہے
وہ غزل کی کتاب ہے شاید

ہر بار میں‌نئی کی ضرورت نہیں ، دیکھ لینا، البتہ شعر اچھا ہے

کیا محبت اُسے بھی ہے مجھ سے
مختصر سا جواب ہے "شاید"

بہت خوب بہت خوب ، ماشا اللہ ، کیا عمدہ شعر کہا ہے۔ سبحان اللہ ۔

میں بھی محرومِ خواب ہوں احمدؔ
وہ بھی زیرِ عتاب ہے شاید

محروم (عربی ہے) اور خواب (فارسی) ۔۔ ترکیب ؟ (میرے خیال میں‌جائز نہیں)
ہاں برائے مقطع نگارش موضو ع خوب ہے،

جیتے رہو شہزادے بھیا، اللہ کرے زورِ قلم مشقِ‌سخن تیز
(کلیجی ہضم ہوگئی ہے ، اب تو خوش ہو نا، تاخیر کی معذرت)

تمھارا بھائی
 
بھائی بہت شکریہ آپ کی محبت کا۔

فی الحال "رسید " حاضر ہے :cool:

اس وقت کچھ عجلت میں‌ ہوں‌، آپ کا جواب کل تک ادھار ۔ :nailbiting:
 
محمداحمد

لائبریرین
مغل بھیا

فراغت نصیب ہوتے ہی آپ سے مخاطب ہو رہا ہوں۔

یہ حقیقت بھی خواب ہے شاید
تشنگی بھی سراب ہے شاید

واہ واہ ۔۔ شاید نے اس بیان کو شعر بنا دیا ، واہ خوب مطلع ہے

کچھ کسی کو نظر نہیں آتا
روشنی بے حساب ہے شاید

آہا ۔ کیا کہنے۔ واہ

میں سزا ہوں تری خطاؤں کی
تو مرا انتخاب ہے شاید

ہمم۔۔۔ واہ

یہ جسے ہم سکون کہتے ہیں
باعثِ اضطراب ہے شاید

اچھا ہے شہزادے ۔ واہ

غزل میں سے چار اشعار آپ کو پسند آگئے ہمیں اور کیا چاہیے۔ :)

اُس کا لہجہ گلاب جیسا ہے
طنز خارِ گلاب ہے شاید

خارِ‌گلاب۔۔ کی ترکیب روا تو ہے مگر مصرع کے حسن کو گہنا رہی ہے ، جانے کیوں

شروع شروع میں مجھے بھی کچھ ایسا ہی لگا تھا ، شاید سب ہی نئی تراکیب کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے۔ :surprise:

ہر نئی بار اک نیا پن ہے
وہ غزل کی کتاب ہے شاید

ہر بار میں‌نئی کی ضرورت نہیں ، دیکھ لینا، البتہ شعر اچھا ہے

اچھی بات ہے ۔

کیا محبت اُسے بھی ہے مجھ سے
مختصر سا جواب ہے "شاید"

بہت خوب بہت خوب ، ماشا اللہ ، کیا عمدہ شعر کہا ہے۔ سبحان اللہ ۔

ذرہ نوازی ہے جناب کی! :cool:

میں بھی محرومِ خواب ہوں احمدؔ
وہ بھی زیرِ عتاب ہے شاید

محروم (عربی ہے) اور خواب (فارسی) ۔۔ ترکیب ؟ (میرے خیال میں‌جائز نہیں)
ہاں برائے مقطع نگارش موضو ع خوب ہے،

میرا خیال ہے کہ عربی اور فارسی الفاظ اضافت کے ساتھ جوڑے جا سکتے ہیں۔

دو شعر:

بوئے گل، نالہء دل، دودِ چراغِ محفل
جو تری بزم سے نکلا سو پریشاں نکلا

چراغ ۔ فارسی
محفل ۔ عربی

اور

سنبھلنے دے مجھے اے نا اُمیدی ! کیا قیامت ہے !
کہ دامانِ خیالِ یار ، چُھوٹا جائے ہے مُجھ سے

خیال ۔عربی
یار۔ فارسی

میرا خیال ہے غالب کے کلام میں ایسے اشعار کا پایا جانا اس بات کی تائید ہی ہے ۔

جیتے رہو شہزادے بھیا، اللہ کرے زورِ قلم مشقِ‌سخن تیز
(کلیجی ہضم ہوگئی ہے ، اب تو خوش ہو نا، تاخیر کی معذرت)

تمھارا بھائی

بہت شکریہ بھائی آپ کی محبت غزل پر نظرِ التفات اور ساتھ ساتھ دعا کا بھی۔

خوش رہیے۔

آپ کا بھائی

محمد احمد
 
Top