عرفان صدیقی غزل ۔ چراغ دینے لگے گا دھواں نہ چھو لینا ۔ عرفان صدیقی

محمداحمد

لائبریرین
غزل
چراغ دینے لگے گا دھواں نہ چھو لینا
تو میرا جسم کہیں میری جاں نہ چھو لینا
زمیں چُھٹی تو بھٹک جاؤگے خلاؤں میں
تم اُڑتے اُڑتے کہیں آسماں نہ چھو لینا
نہیں تو برف سا پانی تمھیں جلا دے گا
گلاس لیتے ہوئے اُنگلیاں نہ چھو لینا
ہمارے لہجے کی شائستگی کے دھوکے میں
ہماری باتوں کی گہرائیاں نہ چھو لینا
اُڑے تو پھر نہ ملیں گے رفاقتوں کے پرند
شکایتوں سے بھری ٹہنیاں نہ چھو لینا
مروّتوں کو محبت نہ جاننا، عرفان
تم اپنے سینے سے نوکِ سناں نہ چھو لینا
عرفان صدیقی
 

فلک شیر

محفلین
عرفان صدیقی ...............کیا کہنے
عنایت کے لیے تشکر احمد بھائی...........
ان کا مجموعہ کلام موجود ہے آپ کے پاس؟
 

محمداحمد

لائبریرین
عرفان صدیقی ...............کیا کہنے
عنایت کے لیے تشکر احمد بھائی...........
ان کا مجموعہ کلام موجود ہے آپ کے پاس؟


بہت شکریہ بھائی۔۔۔۔!

عرفان صدیقی کا مجموعہ میرے پاس پی ڈی ایٖف فارمیٹ میں موجود ہے جو کہ ایک دوست غالب ایاز سے ملا تھا۔
 

طارق شاہ

محفلین
ہمارے لہجے کی شائستگی کے دھوکے میں !
ہماری باتوں کی گہرائیاں نہ چُھو لینا
کیا کہنے ، کیا ہی اچھا ہے صاحب
احمد صاحب!
تشکّراِس اِنتخابِ خوب شیئر کرنے پر
بہت خوش رہیں :)
 

محمداحمد

لائبریرین
ہمارے لہجے کی شائستگی کے دھوکے میں !
ہماری باتوں کی گہرائیاں نہ چُھو لینا
کیا کہنے ، کیا ہی اچھا ہے صاحب
احمد صاحب!
تشکّراِس اِنتخابِ خوب شیئر کرنے پر
بہت خوش رہیں :)




شکریہ
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہمارے لہجے کی شائستگی کے دھوکے میں​
ہماری باتوں کی گہرائیاں نہ چھو لینا​
واہ کیا کہنے۔۔۔ کیا زبردست انتخاب ہے۔۔۔ بہت عمدہ۔۔۔ :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
زمیں چُھٹی تو بھٹک جاؤگے خلاؤں میں
تم اُڑتے اُڑتے کہیں آسماں نہ چھو لینا
بہت خوب۔ حسبِ روایت بہترین انتخاب۔ بہت شکریہ محمداحمد ! :)
ممکن ہو تو عرفان صدیقی کا مزید کلام بھی شیئر کریں پلیز۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
زمیں چُھٹی تو بھٹک جاؤگے خلاؤں میں
تم اُڑتے اُڑتے کہیں آسماں نہ چھو لینا
بہت خوب۔ حسبِ روایت بہترین انتخاب۔ بہت شکریہ محمداحمد ! :)
ممکن ہو تو عرفان صدیقی کا مزید کلام بھی شیئر کریں پلیز۔ :)


بہت شکریہ۔۔۔۔!

انشاءاللہ ! بشرط فرصت مزید کلام بھی شاملِ محفل کروں گا۔
 
Top