محمداحمد
لائبریرین
اقبال عظیم کی یہ غزل مجھے بے حد پسند ہے۔ بہت عرصہ بعد یاد آئی ہے اور یادداشت کے سہارے ہی لکھ رہا ہوں شاید کچھ اشعار کم ہوں یا ترتیب آگے پیچھے ہو۔ اگر کسی دوست کے پاس اصل نسخہ موجود ہو تو نظر ثانی کی درخواست ہے۔
غزل
یہ مری انا کی شکست ہے، نہ دعاکرو، نہ دوا کرو
جو کرو تو اتنا کرم کرو، مجھے میرے حال پہ چھوڑ دو
یہ جو ایک ترکشِ وقت ہے، ابھی اس میں تیر بہت سے ہیں
کوئی تیر تم کو نہ آلگے ، مرے حالِ دل پہ نہ یوں ہنسو
میں نہ قیس ہوں، نہ ہوں کوہکن، مجھے اپنی جان عزیز ہے
مجھے ترکِ عشق قبول ہے جو تمھیں یقینِ وفا نہ ہو
جو تمھارے دل میں شکوک ہیں تو یہ عہد نامے فضول ہیں
یہ تمھارے خط ہیں سنبھال لو، جو مرے خطوط ہوں پھاڑ دو
جو کوئی کسی کو ستائے گا تو گلہ بھی ہونٹوں تک آئے گا
یہ تو اک اُصول کی بات ہے جو خفا ہو مجھ سے تو کوئی ہو
اقبال عظیم