غزل - (2025-02-15)

محترم اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست ہے-
الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، محمد احسن سمیع راحلؔ ، یاسر شاہ

یہ جو لہجوں میں جھلکتا قہر ہے
زندگی کی تلخیوں کا زہر ہے

منتظر اُس کی نہیں شیریں مگر
کھود کر لایا وہ پھر بھی نہر ہے

ہے بہت نزدیک اب نورِ سحر
درد کی شب کا یہ پچھلا پہر ہے

دردِ ہجراں نے رلایا ہے مجھے
سوگ میں ڈوبا ہوا کیوں شہر ہے؟

ہے گریباں چاک پھر خورشید کا
پھر اُٹھی دیوانگی کی لہر ہے
 

الف عین

لائبریرین
محترم اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست ہے-
الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، محمد احسن سمیع راحلؔ ، یاسر شاہ

یہ جو لہجوں میں جھلکتا قہر ہے
زندگی کی تلخیوں کا زہر ہے

منتظر اُس کی نہیں شیریں مگر
کھود کر لایا وہ پھر بھی نہر ہے

ہے بہت نزدیک اب نورِ سحر
درد کی شب کا یہ پچھلا پہر ہے

دردِ ہجراں نے رلایا ہے مجھے
سوگ میں ڈوبا ہوا کیوں شہر ہے؟

ہے گریباں چاک پھر خورشید کا
پھر اُٹھی دیوانگی کی لہر ہے
بس مجھے نہر والا مصرع رواں نہیں لگ رہا۔ نہر اور کھود قریب قریب ہونے چاہئے تھے
 
منتظر اُس کی نہیں شیریں مگر
کھود کر لایا وہ پھر بھی نہر ہے

بس مجھے نہر والا مصرع رواں نہیں لگ رہا۔ نہر اور کھود قریب قریب ہونے چاہئے تھے
شکریہ محترم استاد الف عین صاحب!
منتظر اُس کی نہیں شیریں مگر
پھر بھی لایا کھود کر وہ نہر ہے
یا
پھر بھی لایا کھود کر اک نہر ہے
یا
لے کے آیا کھود کر وہ نہر ہے
 

الف نظامی

لائبریرین
شکریہ محترم استاد الف عین صاحب!
منتظر اُس کی نہیں شیریں مگر
پھر بھی لایا کھود کر وہ نہر ہے
یا
پھر بھی لایا کھود کر اک نہر ہے
یا
لے کے آیا کھود کر وہ نہر ہے
ہر مصرع کی انٹراپی معلوم کی ، جس مصرع کی انٹراپی سب سے کم ہے وہ زیادہ رواں ہے۔ اس کے ساتھ عروض ڈاٹ کام کا روانی سکور بھی لکھا ہے۔

پھر بھی لایا کھود کر وہ نہر ہے
انٹراپی :3.51
عروض ڈاٹ کام رونی سکور: 9

پھر بھی لایا کھود کر اک نہر ہے
انٹراپی : 3.44
عروض ڈاٹ کام رونی سکور: 9

لے کے آیا کھود کر وہ نہر ہے
انٹراپی :3.40
عروض ڈاٹ کام رونی سکور: 10


لے کے آیا کھود کر وہ نہر ہے، کی انٹراپی 3.40 سب سے کم ہے ، اس لیے یہ سب سے زیادہ رواں ہے۔
متعلقہ:
اردو جملے اورانفارمیشن انٹراپی
 
آخری تدوین:
Top