پھیلے ہیں جن کے دستِ دعا اور بھی تو ہیں
دنیا میں لوگ تیرے سوا اور بھی تو ہیں

بے دست و پا نہیں ہو اکیلے ہی تم یہاں
کچھ رفتگانِ دشتِ فنا اور بھی تو ہیں

آؤ کہ مرثیہ لکھیں مل جل کے ہم تمام
یاں خستہ جاں، دریدہ قبا اور بھی تو ہیں

بجھتے چراغ بھی تو ہماری مثال ہیں
آندھی رہی ہے جن کی قضا اور بھی تو ہیں

درماندگی میں جن کا سفر ہو گیا تمام
ایسے شہیدِ راہِ وفا اور بھی تو ہیں

جن کے سپاٹ ماتھوں پہ تختی نہیں کوئی
گمنام اور رزقِ ہوا اور بھی تو ہیں

احسان جن کو کوئی ٹھکانہ نہیں ملا
وہ پاسدارِ عزو حیا اور بھی تو ہیں
احسان الٰہی احسان​
 
مدیر کی آخری تدوین:
بہت خوبصورت کلام۔

محترمی! اردو محفل میں خوش آمدید۔ تعارف والے سیکشن میں اپنا تعارف بھی کروائیے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہماری محفل میں آپ بہت اچھا اضافہ ثابت ہوں گے۔ :)
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید احسان صاحب۔ بڑی خواہش تھی کہ کوئی ایسا بھی رکن ہو جسے میں اپنا بزرگ کہہ سکوں!!
 
الف عین

لائبریرین
اور غزل کی تعریف تو کرنا ہی بھول گیا۔ یہ غزل تو بخوشی 'سمت' کے لیے لی جا سکتی ہے۔ میرے دستخط دیکھیں مزید معلومات کے لیے۔
 
پھیلے ہیں جن کے دستِ دعا اور بھی تو ہیں
دنیا میں لوگ تیرے سوا اور بھی تو ہیں

بے دست و پا نہیں ہو اکیلے ہی تم یہاں
کچھ رفتگانِ دشتِ فنا اور بھی تو ہیں

آؤ کہ مرثیہ لکھیں مل جل کے ہم تمام
یاں خستہ جاں، دریدہ قبا اور بھی تو ہیں

بجھتے چراغ بھی تو ہماری مثال ہیں
آندھی رہی ہے جن کی قضا اور بھی تو ہیں

درماندگی میں جن کا سفر ہو گیا تمام
ایسے شہیدِ راہِ وفا اور بھی تو ہیں

جن کے سپاٹ ماتھوں پہ تختی نہیں کوئی
گمنام اور رزقِ ہوا اور بھی تو ہیں

احسان جن کو کوئی ٹھکانہ نہیں ملا
وہ پاسدارِ عزو حیا اور بھی تو ہیں
احسان الٰہی احسان​

خوب صورت غزل۔ بہت سی داد قبول فرمائیے۔

اور ہاں اردو محفل میں میں خوش آمدید
 
بہت خوبصورت کلام۔

محترمی! اردو محفل میں خوش آمدید۔ تعارف والے سیکشن میں اپنا تعارف بھی کروائیے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہماری محفل میں آپ بہت اچھا اضافہ ثابت ہوں گے۔ :)
خوش آمدید احسان صاحب۔ بڑی خواہش تھی کہ کوئی ایسا بھی رکن ہو جسے میں اپنا بزرگ کہہ سکوں!!
سلام الف عین صاحب، آپ مجھے بوڑھا کرنا چاہتے ہیں یا اپنے آپ کو جوان، محبتوں کے لئے ممنون ہوں
 
بہت خوبصورت کلام۔

محترمی! اردو محفل میں خوش آمدید۔ تعارف والے سیکشن میں اپنا تعارف بھی کروائیے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہماری محفل میں آپ بہت اچھا اضافہ ثابت ہوں گے۔ :)
جی ضرور میں تعارف کراؤں گا۔ ابھی تک سائٹ سے مکمل مانوسیت نہیں ہوئی تعارف کی جگہ نہیں مل رہی، ایک دو دن لگ جائیں گے۔ حوصلہ افزائی کا شکریہ
 
محترمی! 'اس' پر کلک کیجیے۔ جو سیکشن کھلے گا اس میں تعارف کی نئی لڑی ارسال کیجیے۔ ہمیں یقین ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا! :)
 
Top