غزل

کیا فضا تن گئی ، کہیں کہ نہیں
ہر کلی کھل اٹھی، کہیں کہ نہیں

چاک دامن بھی ہے، گریباں بھی
محفلِ گُل سجی، کہیں کہ نہیں

وہ شرر بن سکا نہ شعلہ سا۔۔۔۔
رہ گئی کچھ کمی، کہیں کہ نہیں

تُو نے جس کو بھلا دیا ہے دل!
یاد اُس کی رہی، کہیں، کہ نہیں

دھیان تیرے میں دشت ہے اقرار
ہو گی بے رونقی، کہیں، کہ نہیں
اقرار مصطفی۔۔
 
Top