راستہ اپنے لئے خود ہی بنانے والے،
ہم نہیں رہ پہ کسی اور کی جانے والے۔
حق بیانی کےلئے رسمِ جہاں توڑی تھی،
بس اسی روز سے دشمن ہیں زمانے والے۔
آشنا خود تو نہیں راہِ وفا سے یکسر،
راستہ ہم کو یہ رہبر ہیں دکھانے والے۔
کشتیاں توڑ کے میداں میں چلے آئے ہیں،
ہم نہیں ہیں کبھی منہ پھیر کے جانے والے۔
دل میں پھولوں کی تمنا سے بھلا کیا ہوگا،
اپنے بازو بھی ہوں کانٹوں سے نبھانے والے۔
ہر طرف سیؔف ہیں آوازیں یہاں نفرت کی،
نغمے الفت کے ہوں کوئی تو سنانے والے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوب جناب!
محفلِ سخن میں خوش آمدید!
اب جبکہ آپ" کشتیاں توڑ کے میدان میں چلے آئے ہیں" تو آپ سے گفت و شنید رہے گی ۔ :):):)
اپنے تعارف سے محفل کو رونق بخشئے گا سیف اللہ صاحب!
 
نوازش جناب ظہیر احمد ظہیر صاحب اور فاخر رضا صاحب محفلین میں ناچیز کا استقبال کیا،اور کلام پر بھی نظر دوڑائی۔
چلئے پہلے مختصر سا تعارف:میرا تعلق ہندوستان کے صوبہ کرناٹک کے ایک تاریخی شہر گلبرگہ سے ہے ۔اردو زبان کے پہلے صاحب تصنیف ادیب حضرت سید محمد گیسودراز رح المعروف(خواجہ بندہ نواز رح) ۔ ویسے تو سائنس کا طالبعلم رہ چکا ہوں، اردو ادب سے طالب علمی کے زمانے سے ہی دلچسپی رہی ہے لیکن ان دنوں صرف نثر لکھتارہا پھر قریب دو دہے تک شخصی تقاضوں نے ایسے گھیر رکھا تھا کہ قلم کو جنبش نہ دے سکا پھر یہی کچھ 5 سا لوں سے شعر گوئی میں دلچسپی پیدا ہو رہی ہے۔ محفلین میں طفل مکتب کی حیثیت سے داخل ہوا ہوں۔ آپ احباب کی توجہ شائد کچھ لکھنے کے قابل بنادے۔
 
ایک بار پھر خوش آمدید!
دستور یہ ہے کہ نئے اراکین تعارف کے زمرے میں جاکر اپنا تعارف لکھتے ہیں تاکہ تمام محفلین ان کا استقبال کریں اور انہیں خوش آمدید کہہ سکیں ۔ مندرجہ ذیل زمرے میں جاکر ایک نئی لڑی بنالیجئے اور اپنا تعارف پوسٹ کردیجئے۔
تعارف کا زمرہ
 
Top