مغزل
محفلین
غلط پتہ (Wrong address)
ایک فقیر مسجد کے سامنے خاصی دیر سے ’’ اللہ کے نام پر دے دو صاحب ‘‘ کی صدا لگا رہا تھا۔
سب نمازی آنکھ بچا مسجد سے نکلتے چلے گئے حتیٰ کہ مسجد خالی ہوگئی ۔
فقیر مایوس ہو کر گرجا کے سامنے جا بیٹھا وہاں بھی اسے کچھ نہ ملا
تو مند ر چلا گیا ، وہاں سے خالی ہاتھ لوٹا تو گردوارے چلا گیا کسی نے ایک دھیلہ بھی نہیں دیا۔
آخر تنگ آکر وہ ایک شراب خانے کے سامنے بیٹھ گیا ۔
جو شرابی آتا یا جاتا اس کے کشکو ل میں کچھ نہ کچھ ڈال دیتا
دیکھتے ہی دیکھتے اس کا کشکول نوٹوں اور سکوں سے بھر گیا
فقیر نے آسمان کی طر ف دیکھا اور بڑبڑایا
’’ واہ ۔۔ میرے مولا ۔۔۔۔ رہتےکہاں ہو اور پتہ کہاں کا دیتے ہو ‘‘