غمِ دوراں سے دور بیٹھا ہوں

غمِ دوراں سے دور بیٹھا ہوں
تیرے غم کے حضور بیٹھا ہوں

ابھی محفل پہ اپنے بھید نہ کھول
ابھی میں بے شعور بیٹھا ہوں

میں نے مانگی نہیں نظر کی بھیک
اس گلی میں ضرور بیٹھا ہوں

پھر ہیں بینائیوں کو وہم بہت
پھر سرِ کوہِ طور بیٹھا ہوں

مجھے کوئی مرض نہیں راحیلؔ
آرزوؤں سے چور بیٹھا ہوں

(27 دسمبر 2010)
 
الف عین

لائبریرین
ابھی محفل پہ اپنے بھید نہ کھول
ابھی میں بے شعور بیٹھا ہوں
اب تو بھید کھل ہی گئے ہیں اردو محفل میں۔
بہت خوب​
 
ابھی محفل پہ اپنے بھید نہ کھول
ابھی میں بے شعور بیٹھا ہوں
اب تو بھید کھل ہی گئے ہیں اردو محفل میں۔
بہت خوب​

حضرت میں نے سنا ہے آپ کا شمار استاد شعرا میں ہوتا ہے۔
سر میں اپنی شاعری کی کتا ب گلستان تخیل کا دوسرا ایڈیشن پبلش کروانا چاہتا ہوں۔ مگر فنی حوالے سے نابلد ہوں ۔
مجھے آپ جیسے استاد کی تلاش ہے ۔ اگر آپ مجھے بحیثیت شاگرد قبول فرما کر رہنمائی فرمائیں تو تا دم آخر ممنون رہوں گا

محمد کامران اختر
چیف ایڈیٹر ماہنامہ نوائے منزل لاہور
ًً
 
الف عین

لائبریرین
من آنم کہ من دانم۔ اگر آپ اس پر راضی ہیں کہ میں دو تین ہفتے تک آپ کی شاعری پر آرام فرماتا رہوں تو بصد شوق۔ اصلاح سخن میں پوسٹ کر دیں اپنی شاعری۔ لیکن ماشاء اللہ، خود اعتمادی کی یہ حالت ہے کہ اس کے باوجود اپنا مجموعہ شائع بھی کر چکے!!
 
دو تین ہفتے آرام فرمانے کی وضاحت فرما کر اپنی استادی اور مری شاگردی کا افتتاح فرما دیں اور مجھے معلوم نہیں یہ خود اعتمادی کا کرشمہ ہے یا جنون کا جوش۔
 
میں نے مانگی نہیں نظر کی بھیک
اس گلی میں ضرور بیٹھا ہوں
خوب غزل ہے راحیل بھائی ۔۔۔ زبردست۔۔داد قبول کیجئے۔۔۔۔

  • الف عین لائبریرین

    پیغامات کی تعداد:
    19,699
    من آنم کہ من دانم۔ اگر آپ اس پر راضی ہیں کہ میں دو تین ہفتے تک آپ کی شاعری پر آرام فرماتا رہوں تو بصد شوق۔ اصلاح سخن میں پوسٹ کر دیں اپنی شاعری۔ لیکن ماشاء اللہ، خود اعتمادی کی یہ حالت ہے کہ اس کے باوجود اپنا مجموعہ شائع بھی کر چکے!!​
اور استاد محترم میں اصلاح سخن کی گلی میں ٹوٹا پھوٹا کشکول لئے دید کا منتظرہوں،،،،،،
اک نظر کیجئے دعا دیں گے۔۔۔۔۔۔میرے اہل و عیال۔۔اے صاحب
 
الف عین

لائبریرین
دو تین ہفتے آرام فرمانے کی وضاحت فرما کر اپنی استادی اور مری شاگردی کا افتتاح فرما دیں اور مجھے معلوم نہیں یہ خود اعتمادی کا کرشمہ ہے یا جنون کا جوش۔
مطلب یہ کہ مصروفیت کی وجہ سے برائے اصلاح غزل کاپی پیسٹ کر کے رکھ لیتا ہوں، پھر اکثر دو تین ہفتے تک بھولا رہتا ہوں۔ پھر شاگردان کرام یاد دہانی کراتے ہیں تو سب کا بیڑا پار لگانے کی کوشش کرتا ہوں۔ اور اس چکر میں دو تین دن تک اپنا کام کچھ نہیں کر پاتا!!
 
Top