حفیظ جالندھری غم موجود ہے آنسو بھی ہیں، کھا تو رہا ہوں پی تو رہا ہوں - حفیظ جالندھری

کاشفی

محفلین
غزل
(حفیظ جالندھری )

غم موجود ہے آنسو بھی ہیں، کھا تو رہا ہوں پی تو رہا ہوں
جینا اور کسے کہتے ہیں، اچھا خاصا جی تو رہا ہوں

یارو میں نے اپنا سینہ اپنے ہاتھوں چاک کیا ہے
سچ کہتے ہو لیکن دیکھو اپنے ہاتھوں سی تو رہا ہوں

خون جگر آنکھوں سے نہ ٹپکا، منہ سے شعلہ بن کر لپکا
شعبدہ گر ہوں مجھ پر ہنسئے، میں بھی ہنستا ہی تو رہا ہوں

سیم و زر سے برتر و بالا شائد کوئی شے پا جاؤ
راکھ ذرا میری بھی کریدو، کیمیا گر میں بھی تو رہا ہوں

ہاں میں حفیظ ہوں تیرا بندہ - بت خانے کے اندر اب تک
میری نیت پوچھتا کیا ہے - تیری مشیت تھی تو رہا ہوں
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
یاور میں نے اپنا سینہ اپنے ہا تھوں سے چاک کیا ہے۔
سچ کہتے ہو لیکن دیکھو اپنے ہاتھو ں سے سی تو رہا ہوں۔
واہ بہت اچھا انتخا ب ہے،، شریک محفل کر نے کا شکریہ۔
 
فاتح

لائبریرین
مطلع میں منفرد ترکیب کے استعمال سے چار چاند لگ گئے ہیں غزل کو۔ بہت شکریہ کاشفی صاحب!
 
عاطف بٹ

محفلین
سیم و زر سے برتر و بالا شائد کوئی شے پا جاؤ
راکھ ذرا میری بھی کریدو، کیمیا گر میں بھی تو رہا ہوں

واہ، بہت خوب۔
شئیر کرنے کے لئے شکریہ کاشفی صاحب
 
سید زبیر

محفلین
غم موجود ہے آنسو بھی ہیں، کھا تو رہا ہوں پی تو رہا ہوں
جینا اور کسے کہتے ہیں، اچھا خاصا جی تو رہا ہوں
کاشفی صاحب !بہت عمدہ کلام شریک محفل کیا ۔۔۔۔بہت شکریہ
 
طارق شاہ

محفلین
بہت خوب کاشفی صاحب

آپ کے اس انتخاب نے حفیظ جا لندھری کی غزل کی پیش کش پر اکسایا
بہت اچھا انتخاب رہا، بہت سی داد آپ کی نذر
بہت خوش رہیں ، تشکّر
 
کاشفی

محفلین
غم موجود ہے آنسو بھی ہیں، کھا تو رہا ہوں پی تو رہا ہوں
جینا اور کسے کہتے ہیں، اچھا خاصا جی تو رہا ہوں
کاشفی صاحب !بہت عمدہ کلام شریک محفل کیا ۔۔۔ ۔بہت شکریہ
انتخاب کی پسندیدگی کے لیئے بہت شکریہ زبیر صاحب! خوش رہیئے۔۔
 
کاشفی

محفلین
بہت خوب کاشفی صاحب

آپ کے اس انتخاب نے حفیظ جا لندھری کی غزل کی پیش کش پر اکسایا
بہت اچھا انتخاب رہا، بہت سی داد آپ کی نذر
بہت خوش رہیں ، تشکّر
اس غزل نے حفیظ جالندھری کی مزید غزلیں پیش کرنے کے لیئے آپ کو اُکسایا۔۔اچھی بات ہے۔۔خوشی ہوئی۔:)
خوش و خرم رہیں۔ آپ بہت عمدہ انتخاب پیش کرتے ہیں ماشاء اللہ سے۔
 
Top