غم وہ سارے خریدنے ہیں مجھے

وقار..

محفلین
مسکراہٹ ادھار دینا ذرا
کچھ ستارے خریدنے ہیں مجھے
ایک آنسو کا مول کیا لوگے؟؟
آج سارے خریدنے ہیں مجھے
بول تتلی کے دام کتنے ہیں؟؟
رنگ پیارے خریدنے ہیں مجھے
میں خوشی میں جو بیچ آیا تھا
غم وہ سارے خریدنے ہیں مجھے
زندگی کے جوار بھاٹے سے
کچھ شرارے خریدنے ہیں مجھے
میں سمندر خرید بیٹھا ہوں
اب کنارے خریدنے ہیں مجھے

-- نامعلوم
 
ایک فورم پر یوں ہے. شاعر کا نام تو نہیں البتہ تخلص میں عاطف آیا ہے.


پھول پیارے خریدنا ہیں مجھے
یہ نظارے خریدنا ہیں مجھے

مسکراہٹ ادھار دینا ذرا
کچھ ستارے خریدنا ہیں مجھے

ایک آنسو کا مول کیا لو گے؟
آج سارے خریدنا ہیں مجھے

بول تتلی کے دام کتنے ہیں؟
رنگ پیارے خریدنا ہیں مجھے

سرخوشی میں جو بیچ آیا تھا
غم وہ سارےخریدنا ہیں مجھے

زندگی کے جوار بھاٹے سے
کچھ شرارے خریدنا ہیں مجھے

میں سمندر خرید بیٹھا ہوں
اب کنارے خریدنا ہیں مجھے

زندگی کا خراج کتنا ہے
گوشوارے خریدنا ہیں مجھے

معذرت کے منیم جی اب تو
بس خسارے خریدنا ہیں مجھے

ڈگمگاتی ہے زندگی عاطف
کچھ سہارے خریدنا ہیں مجھے
 

عاطف ملک

محفلین
ایک فورم پر یوں ہے. شاعر کا نام تو نہیں البتہ تخلص میں عاطف آیا ہے.


پھول پیارے خریدنا ہیں مجھے
یہ نظارے خریدنا ہیں مجھے

مسکراہٹ ادھار دینا ذرا
کچھ ستارے خریدنا ہیں مجھے

ایک آنسو کا مول کیا لو گے؟
آج سارے خریدنا ہیں مجھے

بول تتلی کے دام کتنے ہیں؟
رنگ پیارے خریدنا ہیں مجھے

سرخوشی میں جو بیچ آیا تھا
غم وہ سارےخریدنا ہیں مجھے

زندگی کے جوار بھاٹے سے
کچھ شرارے خریدنا ہیں مجھے

میں سمندر خرید بیٹھا ہوں
اب کنارے خریدنا ہیں مجھے

زندگی کا خراج کتنا ہے
گوشوارے خریدنا ہیں مجھے

معذرت کے منیم جی اب تو
بس خسارے خریدنا ہیں مجھے

ڈگمگاتی ہے زندگی عاطف
کچھ سہارے خریدنا ہیں مجھے
محمد تابش صدیقی بھائی۔۔۔بخدا درج بالا اشعار میرے نہیں ہیں۔۔۔۔۔ہاں درج ذیل ضرور میرا ہے:
ہر حرف آبِ زر سے لکھے جانے کے قابل
اور کیوں نہ ہو عاطف کا یہ فرمان جو ٹھہرا;)
 
آخری تدوین:
Top