غیر سنجیدہ خواب !

گاؤں کی بڑھیا!
چرخہ کاتتے سوچ رہی ہے ۔۔۔
کہ اس کا محنتی پیارا یٹا
مل ورکر سے مل مالک بن جائے تو
اس کا یہ ست رنگی چرخہ
پھر بھی اس کے ساتھ رہے گا
بیٹھک میں سجے گا
زمانہ اسے ڈیکو ریشن پیس کہے گا!
۔۔۔۔۔

اس کا شوہر کتنا اچھا ہے
کیسے کیسے لباس زیبِ تن کرتی ہے
اعلیٰ سے اعلیٰ سنورتی ہے۔۔۔
دائیں گال کی لالی اسے دِکھتی نہیں ہے
۔۔۔۔

گود میں بیٹا سویا ہوا ہے
وہ زندگی سے ابھی تک شکوہ کناں ہے
"کہ تو بڑی دیر سے ملا ہے مجھے!"
۔۔۔۔۔

خرم!
 
ہماری صلاح!
خرم بھائی خوب نظم ہے لیکن کیا اسے معمولی رد و بدل کے ساتھ پابند نظم نہیں کیا جاسکتا؟ ایک تجویز درج ذیل ہے۔


گاؤں کی بڑھیا!
چرخہ کاتتے سوچ رہی ہے ۔۔۔
گر اس کا یہ پیارا یٹا
مل ورکر سے مل مالک بن جائے گا تب
اس کا یہ ست رنگی چرخہ
پھر بھی اس کے ساتھ رہے گا؟
بیٹھک میں یہ خوب سجے گا
اور زمانہ اس چرخے کو ڈیکو ریشن پیس کہے گا!
 

عرفان سعید

محفلین
گاؤں کی بڑھیا!
چرخہ کاتتے سوچ رہی ہے ۔۔۔
کہ اس کا محنتی پیارا یٹا
مل ورکر سے مل مالک بن جائے تو
اس کا یہ ست رنگی چرخہ
پھر بھی اس کے ساتھ رہے گا
بیٹھک میں سجے گا
زمانہ اسے ڈیکو ریشن پیس کہے گا!
۔۔۔۔۔

اس کا شوہر کتنا اچھا ہے
کیسے کیسے لباس زیبِ تن کرتی ہے
اعلیٰ سے اعلیٰ سنورتی ہے۔۔۔
دائیں گال کی لالی اسے دِکھتی نہیں ہے
۔۔۔۔

گود میں بیٹا سویا ہوا ہے
وہ زندگی سے ابھی تک شکوہ کناں ہے
"کہ تو بڑی دیر سے ملا ہے مجھے!"
۔۔۔۔۔

خرم!
بہت خوب خرم بھائی!
موجوں کا جو تلاطم آپ کے الفاظ برپا کرتے ہیں، انہیں کسی بحر میں مقید کرنا مشکل ہے :)
 

اے خان

محفلین
بہت خوب یاسین صاحب
ایسے بہت سے غیر سنجیدہ خواب میرے بھی ہیں.
میں اکثر اکیلے میں جاگتے ہوئے بہت سے خواب دیکھتا ہوں.. میں اکثر وقت گزاری کے لئے ایسا کرتا ہوں.
 

ام اویس

محفلین
واہ ! بہت عمدہ
یہ غیر سنجیدہ خواب ہیں تو پھر سنجیدہ خواب کیسے ہوتے ہیں ؟
دراصل میں ان لوگوں میں سے ہوں جو خواب نہیں دیکھتے خواہش کے باوجود
اگرچہ یقین ہے
کہ
صبح کی بنیاد رکھنی ہوتو پہلے خواب دیکھ
 

اے خان

محفلین
واہ ! بہت عمدہ
یہ غیر سنجیدہ خواب ہیں تو پھر سنجیدہ خواب کیسے ہوتے ہیں ؟
دراصل میں ان لوگوں میں سے ہوں جو خواب نہیں دیکھتے خواہش کے باوجود
اگرچہ یقین ہے
کہ
صبح کی بنیاد رکھنی ہوتو پہلے خواب دیکھ
آپ کو نیند نہیں آتی؟
 
جاگتے رہتے ہیں جب تک نیند آجاتی نہیں
نیند آجائے تو دو پل سو لیا کرتے ہیں ہم

نیند کو موت بھی کہتے ہیں ہماری نیند کچھ ایسی ہی ہوتی ہے
سدا سلامتی ہو۔ اور اللہ کریم سے آپ کے لیے ڈھیرررررر ساری دعاوں کی التجا :)
 
واہ ! بہت عمدہ
یہ غیر سنجیدہ خواب ہیں تو پھر سنجیدہ خواب کیسے ہوتے ہیں ؟
دراصل میں ان لوگوں میں سے ہوں جو خواب نہیں دیکھتے خواہش کے باوجود
اگرچہ یقین ہے
کہ
صبح کی بنیاد رکھنی ہوتو پہلے خواب دیکھ
زندگی کی تلخیاں یقیناً خوابوں پر تالے ڈال دیتی ہیں۔۔۔ لیکن دیکھتے رہنا چاہیے۔کبھی کبھی میں بھی ان تالوں کو توڑنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 
Top