غیر ضروری انگریزی اصطلاحات کا استعمال

یوسف-2

محفلین
اس محفل میں مجھے غیر ضروری انگریزی اصطلاحات کی بھر مار نظر آرہی ہے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ ان کے اردو متبادل کو استعمال کیا جائے؟ چند تجاویز پیش خدمت ہیں۔

اردو ویب ڈونیشن = اردو ویب کا عطیہ
(محفل کے لئے اردو ویب عطیہ کریں شکریہ)

مناظر = ملاحظہ
(مناظر سے انگریزی لفظ “سین“ کی طرف توجہ جاتی ہے۔ جبکہ لفظ “ملاحظہ “ سے “ویوز“ کا صحیح مفہوم واضح ہوتا ہے۔
 
یوسف-2

محفلین
محفل فورم ٹیو ٹو ریل = محفل فورم اتالیق

ایڈ من زون = منتظمین کا شعبہ

اردو لائبریری سائٹ = اردو برقی کتب خانے

ریفرنس سیکشن = حوالہ جاتی شعبہ

کچن کارنر = باورچی خانہ

خواتین کارنر = گوشہء خواتین

مرد حضرات کی بیٹھک = مردانہ بیٹھک

اگر انتظامیہ کو یہ تجاویز پسند آئیں تو مزید اردو متبادل اصطلاحات بھی پیش کی جاسکتی ہیں
 
آپ ایک اچھا مواد اکٹھا کر رہے ہیں۔ ان شاء اللہ ان میں سے بیشتر کو محفل کی اگلی میجر اپگریڈ کے وقت شامل کر دیا جائے گا۔ ہمیں انگریزی زدہ اصطلاحات کا شدت سے احساس رہتا ہے پر وقت کی قلت کے باعث مترجمین کو موقع پر جو بھی ذہن میں آجائے اسی سے کام چلا لیا جاتا ہے۔ اور پھر بعد میں اس کو بدلنے کا حوصلہ اور وقت بھی نہیں مل پاتا کیوں کہ یہ کام بڑا ہی صبر آزما ہوتا ہے۔ آپ مزید متبادلات جمع کریں بس اتنا خیال رکھیں کہ اصطلاحات میں اجنبی اردو الفاظ و ترکیبیں بہت زیادہ شامل نہ ہو کہ نو واردوں کے لئے لا یعنی ہو کر رہ جائیں۔
 
موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ماشاء اللہ بہت اچھا قدم ہے محفل پر ایک ترجمہ ٹیم بھی بنتی تھی آجکل صورتحال معلوم نہیں کیا ہے؟
یوسف بھائی آپ ورڈ بینک پر بھی پھیرا لگا لیں وہاں سے آپ کو تعاون بھی ملے گا اور آپ خود بھی وہاں تعاون دے سکتے ہیں اور میں گزارش کروں گا کہ یوسف بھائی کو ترجمہ ٹیم میں شامل کیا جائے۔
 
جی ہاں مجھے احساس ہے کہ آن لائن فورم پر اصطلاحات بڑی محنت سے تبدیل کیا جاتا ہے اور ایسا بار بار کرنا بھی عملا“ ممکن نہیں ہوتا۔ ان شاء اللہ وقت ملتا رہا تو میں اسی پوسٹ میں اضافہ کرتا رہوں گا۔ جب ایک مرتبہ یہ ترجمہ کا کام مکمل ہوجائے تب ایک ساتھ ہی ہمت کرکے یہ کام کر بیٹئے گا۔ جی ہان! بالکل اجنبی اصطلاھات سے میں گریز ہی کروں گا۔ اور پھر آپ لوگ میرے ترجمہ پر نظر ثانی بھی کر سکتے ہیں۔ اس طرح موجودہ انگریزی الفاظ کی بھرمار سے نجات مل جائے گی۔ اور محفل دیکھنے میں بھی اچھا لگے گا۔
 
یوسف-2

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ماشاء اللہ بہت اچھا قدم ہے محفل پر ایک ترجمہ ٹیم بھی بنتی تھی آجکل صورتحال معلوم نہیں کیا ہے؟
یوسف بھائی آپ ورڈ بینک پر بھی پھیرا لگا لیں وہاں سے آپ کو تعاون بھی ملے گا اور آپ خود بھی وہاں تعاون دے سکتے ہیں اور میں گزارش کروں گا کہ یوسف بھائی کو ترجمہ ٹیم میں شامل کیا جائے۔

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتۃ برادر!
جزاک اللہ اور بہت بہت شکریہ۔ ان شا ء اللہ
 
Top