وی سی ایچ

محفلین
خدایا، کیا بات کدھر لے گئے. غیر مسلموں کا لفظ مجھے بے تکا لگا تو میں نے لکھ دیا. اگر آپ احباب کو مناسب لگتا ہے تو شوق سے استعمال کریں. ویسے قرآن میں لفظ کافر استعمال ہوا ہے. خیر بھائیوں اور بہنوں جو چاہیں استعمال کریں بس سب کا اچھا چاہیں، کسی سے نفرت آمیز رویہ رکھ کر اسے اپنے مذہب سے دور نہ کریں. اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں. کتنے ہی (غیر مسلم) اچھے اخلاق سے مسلم ہوئے ہیں. میں اس موضوع سے متفق ہوں. شروع کرنے والی جاسمن کا خدا بھلا کرے
کافر کا لفظ یہودیوں اور عیسایئوں کے لیے نہیں وہ اہل کتاب ہیں۔ میرے خیال میں اخلاقیات کا اور مذہب کا خیال رکھتے ہوئے کچھ فاصلہ رکھنا چاہیئے مکمل کٹ جانا بھی درست نہیں اس طرح تبلیغ بھی نہیں ہو سکتی ہاں البتہ قادیانی ہندو وغیرہ کافر ہیں ۔
 
الف نظامی

لائبریرین
امریکہ میں چودہ سالہ مسلمان لڑکی پر ساتھی طالبات کے تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی، والدین نے انصاف مانگ لیا۔
عدم برداشت نسلی امتیاز یا اسلام دشمنی ، امریکی ریاست فلوریڈا کے ویسٹ بوکا ہائی اسکول میں زیر تعلیم چودہ سالہ لڑکی اپنے ہی اسکول کی تین طالبات کے تشدد کا نشانہ بن گئی جبکہ دوسرے طلبا واقعے سے محظوظ ہوتے اور ویڈیو بناتے رہے۔
گزشتہ روز فیس بک پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے ایک لڑکی نے مسلمان لڑکی کو بالوں سے گھسیٹ کر گرایا اور پھر دو مزید لڑکیوں نے بھی اس پر گھونسوں کی بارش کر دی۔
فلوریڈا پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اسکول حکام سے مل کر واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، مسلمان لڑکی اور اس کے والدین کی شناخت پردے میں رکھی جا رہی ہے لیکن لڑکی کے والد شکیل منشی نے گزشتہ روز فیس بک پر پوسٹ کیا کہ میری 14 سالہ بیٹی منال کو اسکول کی کچھ لڑکیاں تنگ کرتی تھیں ۔
منال نے ان سے مل کر جھگڑا ختم کرنے کی کوشش کی لیکن اسے مارا پیٹا گیا، والد شکیل منشی نے کہا کہ دیکھنا ہے امریکی قانون کیسے کام کرتا ہے۔
 
اے خان

محفلین
مجھے غیر مسلموں سے اتنی ہمدردی ہے کہ اتنی ہمدردی مجھے اپنے والدین سے بھی نہیں.
کیونکہ اگر غیر مسلم اس حالت میں مرگئے تو اللہ کی قسم ان کا ٹھکانہ ہمیشہ کے لئیے دوزخ ہے.

ٹام کروز، انجلینا جولی، کترینہ کیف، کرشمہ کپور وغیرہ وغیرہ:redheart: جیسے خوبصورت لوگ بھی اگر اس حالت میں مرگئے تو دوزخ ان کا ٹھکانہ ہے. کتنی افسوس کی بات ہے.
اللہ میرا خاتمہ بلکہ پورے مسلمانوں کا خاتمہ ایمان کے ساتھ کرے. اور غیر مسلموں کو ایمان لانے کی توفیق عطا فرمائے آمین.:flower::redrose:
 
امریکہ میں چودہ سالہ مسلمان لڑکی پر ساتھی طالبات کے تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی، والدین نے انصاف مانگ لیا۔
عدم برداشت نسلی امتیاز یا اسلام دشمنی ، امریکی ریاست فلوریڈا کے ویسٹ بوکا ہائی اسکول میں زیر تعلیم چودہ سالہ لڑکی اپنے ہی اسکول کی تین طالبات کے تشدد کا نشانہ بن گئی جبکہ دوسرے طلبا واقعے سے محظوظ ہوتے اور ویڈیو بناتے رہے۔
گزشتہ روز فیس بک پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے ایک لڑکی نے مسلمان لڑکی کو بالوں سے گھسیٹ کر گرایا اور پھر دو مزید لڑکیوں نے بھی اس پر گھونسوں کی بارش کر دی۔
فلوریڈا پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اسکول حکام سے مل کر واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، مسلمان لڑکی اور اس کے والدین کی شناخت پردے میں رکھی جا رہی ہے لیکن لڑکی کے والد شکیل منشی نے گزشتہ روز فیس بک پر پوسٹ کیا کہ میری 14 سالہ بیٹی منال کو اسکول کی کچھ لڑکیاں تنگ کرتی تھیں ۔
منال نے ان سے مل کر جھگڑا ختم کرنے کی کوشش کی لیکن اسے مارا پیٹا گیا، والد شکیل منشی نے کہا کہ دیکھنا ہے امریکی قانون کیسے کام کرتا ہے۔
الف نظامی بھائی، لگتا ہے کہ آپ نے جاسمن بہن کی پوسٹ کو پڑھا ہی نہیں ہے اور محض رد عمل میں موضوع سے ہٹ کر مواد پیش کر رہے ہیں۔
جاسمن بہن کی پوسٹ ہمارے معاشرے میں موجود ہمارے ارد گرد رہنے والے غیر مسلم ہیں، نہ کہ غیر مسلم ممالک اور افواج۔
یہ طرزِ عمل بہت سی درست باتوں سے بھی لوگوں کو متنفر کر دیتا ہے۔ کوشش کریں کہ کسی بھی لڑی میں اس کی مطابقت سے ہی گھتگو میں حصہ لیں اور مواد پیش کریں۔
یہاں ہرگز دوسرے ممالک سے موازنہ نہیں ہے، بلکہ ہمارا اپنے معاشرے میں موجود غیر مسلم افراد سے طرزِ عمل موضوعِ گفتگو ہے۔
امید ہے کہ میری بات کا برا مانے بغیر سمجھنے کی کوشش کریں گے۔ جزاک اللہ
 
الف نظامی

لائبریرین
الف نظامی بھائی، لگتا ہے کہ آپ نے جاسمن بہن کی پوسٹ کو پڑھا ہی نہیں ہے اور محض رد عمل میں موضوع سے ہٹ کر مواد پیش کر رہے ہیں۔
امید ہے کہ میری بات کا برا مانے بغیر سمجھنے کی کوشش کریں گے۔ جزاک اللہ
ہر گز نہیں! بلکہ میں اُن کے پیغام سے متفق ہوں
لیکن اس لڑی میں موجود میرے مراسلوں کا مقصد صرف اور صرف تصویر کا دوسرا چہرہ سامنے لانا ہے تا کہ ہمیں علم ہو جائے کہ غیرمسلموں کا مسلمانوں سے رویہ کیسا ہے اور یک طرفہ ٹریفک چلا کر مسلمانوں کو نِکو نہ بنایا جائے۔
امید ہے کہ اِس طرح پڑھنے والے کو متوازن رائے قائم کرنے میں آسانی ہوگی۔
 
میرا خیال ہے کہ جب بات اپنے معاشرے کی خامیوں کو درست کرنے کے حوالے سے ہو رہی ہے تو اس سمت میں مثبت انداز سے آگے بڑھنا چاہیے، نہ کہ دوسروں میں موجود خامی دکھا کر اپنی خامی کا جواز فراہم کیا جائے۔
کوشش پہلے اپنی خامیوں کو دور کرنے کی ہی ہونی چاہیے۔ دوسروں سے شکوہ بعد میں بنتا ہے۔
بہرحال مقصد ایک توجہ دلانا تھا۔
 
ہمارا معاشرہ تب ہی درست ہو سکتا ہے جب اس میں بیرونی مداخلت بند ہو۔
ہم سب ایک دنیا کا حصہ ہیں یہ کیسے ممکن ہے کہ مغربی دنیا مسلمانوں سے برا رویہ رکھے اور مسلمانوں سے اچھائی کی تلقین کی جائے۔ ردعمل کی نفسیات تو ایک سائنسی ثابت شدہ شے ہے۔ ایک انتہا پسندی کے ردعمل میں ایک اور انتہا پسندی جنم لیتی ہے۔
اس میں کیا شک ہے کہ دوسروں کی خامی ہماری خوبی نہیں بن سکتی۔
لیکن جس طرح محفل پر اسلام اور مسلمانوں کی ٹرولنگ ہوتی ہے اس سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ غیر مسلموں کی اخلاقیات بھی کوئی اعلیٰ درجے کی نہیں۔ مزید یہ کہ ڈونلذ ٹرمپ مسلمانوں کے لیے جو لب و لہجہ استعمال کرتا ہے وہ مسلمانوں کی خوبی نہیں بن سکتا لیکن غیر مسلموں کی اخلاقی گراوٹ کا اظہار بھی ضروری ہے خصوصا اس دور میں جب کہ مسلمانوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔
 
آخری تدوین:

فاخر رضا

محفلین
رد عمل کی نفسیات کے تجربے کتوں پر ہوئے تھے. ہڈی ڈالنے پر کتا پاؤں چاٹتاہے اور پتھر مارنے پر بھونکتا ہے
مسلمان انسان سے مکارم اخلاق کا مطالبہ کیا گیا ہے
اسلامی معاشرے میں مکارم اخلاق کا فقدان ہے
آخری رسول پاک کو خدا نے مکارم اخلاق کی تکمیل کے لئے مبعوث کیا تھا.
ان کا کردار تھا کہ دشمنوں سے بھی اچھا سلوک کرتے تھے
ہمیں تمام انسانوں سے انسانی سلوک کرنا چاہیے
 
میرے دفتر میں ایڈمن سٹاف میں کرسچن کافی ہیں۔ تو دفتر کے تمام لوگ کرسمس پر رقم جمع کر کے ان میں بانٹتے ہیں تاکہ وہ اپنا تہوار منا سکیں۔ اس طرح عیدین پر بھی رقم اکھٹی کر کے ایڈمن سٹاف کے اراکین میں تقسیم کی جاتی ہے۔
یہ کام بعینہٖ ہمارے دفتر میں بھی ہوتا ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
نائن الیون کے بعد سے اب تک مارے جانے والے مسلمان؛ انسان بھی تھے

درخواست بنام ڈونلڈ ٹرمپ صاحب صدر ریاست ہائے متحدہ امریکہ
گزارش ہے کہ عافیہ صدیقی سے حسنِ سلوک کیا جائے۔
والسلام علی من اتبع الھدی
 
Top