یہ بات کافی حد تک درست ہے۔ پاکستان میں شاذ و نادر ہی قادیانی اسلام قبول کرتے ہیں۔ اسکی بنیادی وجہ مسلمانوں کی انکے ساتھ تلخ اور تعصب والا رویہ ہے۔ جبکہ دوسری طرف پیدائشی مسلمان قادیانیوں کے نیک رویوں کی وجہ سے مائل ہو کر احمدی بن جاتے ہیں۔ انسان کو انسان کی طرف اسکا اخلاق کھینچتاہے، اسکا دین ایمان نہیں۔وہ قادیانی ہیں جنہیں ہمارے ہاں کافی حقارت سے دیکھا جاتا ہے اور ان پہ طنز و طعنوں کے تیر چلائے جاتے ہیں۔
پہلے تو ہم یہ سمجھ لیں بہت اچھی طرح کہ ہمارا مسلمان ہونا ہمارا کمال نہیں۔صرف اور صرف اللہ کا احسان ہے۔جو شخص جس خیال کے خاندان میں پیدا ہوتا ہے،وہی اختیار کرتا ہے اور شعوری یا لاشعوری طور پہ اس سے مخلص و وفادار بھی ہوتا ہے۔کسی کو اس کے عقیدے کی خامیاں طنز و طعنہ کی صورت میں بتانے سے نہ صرف یہ کہ وہ ہم سے متنفر ہوگا بلکہ ہمارے عقیدے سے بھی متنفر ہو گا کہ اس عقیدے کے ماننے والے کیسے نفرت سے بھرے لوگ ہیں۔