غیر معمولی طاقتور سپر نووا ستارے کی دریافت!

arifkarim

معطل
غیر معمولی طاقتور سپر نووا ستارے کی دریافت
160115041035_science_supernova_artist_impression_976x549_ap.jpg
Image copyright
AP
Image caption
یہ سپرنووا ہماری کائنات کی ترقی اور وسعت کی تفہیم میں ایک اہم کڑی ثابت ہو سکتا ہے


ماہرین فلکیات نے اب تک کا سب سے طاقتور سپرنووا یعنی پھٹنے والا ستارہ دریافت کیا ہے۔
اس پھٹنے والے ستارے کو پہلی بار گذشتہ برس جون میں دیکھا گیا تھا لیکن اس میں سے اب بھی بےپناہ توانائی کی لہریں خارج ہو رہی ہیں۔
اپنی انتہا پر یہ سپرنووا ستارا عام سپرنووا ستارے سے تقریباً 200 گنا زیادہ طاقتور ہے اور ہمارے سورج سے یہ 570 ارب گنا زیادہ درخشاں ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق یہ سپرنووا انتہائی تیز رفتاری سے گردش کر رہا ہے۔ گردش کے ساتھ ہی اس کی رفتار دھیمی ہوتی جا رہی ہے اور اس عمل کے دوران پھیلنے والی گیس اور دھول کے غبار میں سے بہت بڑی مقدار میں توانائی نکل رہی ہے۔
محققین کا خیال ہے کہ یہ دھماکہ اور اس کے بعد کی ساری سرگرمی کا باعث دراصل اس ستارے کے وسط میں واقع ایک انتہائی کثیف اور شدید مقناطیسی قوت کا حامل گولہ ہے جسے ’مینگیٹار‘ کہا جاتا ہے۔
اس گولے کی جسامت لندن جیسے کسی بڑے شہر کے برابر ہے، اور یہ ممکنہ طور پر ایک سیکنڈ میں ایک ہزار مرتبہ جیسی تیز رفتار سے گردش کر رہا ہے۔

140425105006_supernova_464x261_spl_nocredit.jpg
Image copyright
spl

Image captionماہرین فلکیات کے مطابق یہ سپرنووا انتہائی تیز رفتار سے گردش کر رہا ہے

اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر کرسٹوفر كوچینك اس سپرنووا ستارے کی تلاش کرنے والے ٹیم میں شامل تھے۔
وہ بتاتے ہیں: ’مرکز میں یہ بہت ٹھوس ہے۔ ممکنہ طور اس کا درمیانی حصہ ہمارے سورج کے برابر ہے اور جس علاقے میں یہ اپنی توانائی چھوڑ رہا ہے وہ ہمارے سورج سے پانچ یا چھ گنا زیادہ بڑا ہے اور یہ باہر کی طرف دس ہزار کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔‘
اس سپرنووا کے متعلق معلومات سائنس جرنل کے تازہ شمارے میں شائع کی گئی ہیں۔
اب تک کے سب سے زیادہ طاقت ور سمجھے جانے والے اس سپرنووا کی تلاش سکائی آٹومیٹیڈ سروے فار سپرنووا نے زمین سے قریب 3.8 ارب نوری سال دور ہے۔
ماہرین فلکیات کو آسمان میں ہونے والے تاروں کے ان بڑے دھماکوں کی طرف ہمیشہ ہی سے دلچسپی رہی ہے اور وہ ان کی حرکات و سکنات پر نظر رکھتے ہیں۔
ہماری کائنات کی ترقی اور وسعت کیسے ہوئی، یہ سمجھنے میں سپرنوا ایک اہم کڑی ثابت ہو سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس سپرنووا کا اصل ستارہ بھی کافی بڑا رہا ہو گا یعنی ممکنہ طور ہمارے سورج کے مقابلے میں 50 سے 100 گنا تک زیادہ بڑا۔
ماخذ
 

arifkarim

معطل
مجھے لگتا ہے یہ کام عارف نہیں کر سکتے شاید یہ ان بے چاروں کی علمی قابلیت و استطاعت سے باہر ہے۔ ;)
یہ بات نہیں۔ اصل میں زیک ریسرچر ہیں تو انکے پاس پے وال والے تمام لنکس کا خزانہ موجود ہے۔ اگر میں یہ لنکس ساتھ لگا بھی دوں تو عام پڑھنے والوں کو کوئی خاص فائدہ نہ ہوگا۔
 

زیک

مسافر
یہ بات نہیں۔ اصل میں زیک ریسرچر ہیں تو انکے پاس پے وال والے تمام لنکس کا خزانہ موجود ہے۔ اگر میں یہ لنکس ساتھ لگا بھی دوں تو عام پڑھنے والوں کو کوئی خاص فائدہ نہ ہوگا۔
میرے پاس سبسکرپشن تو صرف کام سے متعلقہ جرنلز کی ہے۔ باقی اگر کسی پیپر میں دلچسپی ہو تو اسے ڈھونڈ نکالتا ہوں۔ البتہ یہ ہے کہ کوئی بھی ایسی خبر ہو تو اس کا صحیح سورس ضرور دیکھتا ہوں چاہے پے وال کے پیچھے ہی ہو ایبسٹریکٹ سے کچھ اندازہ ہو جاتا ہے۔ اس کام میں ایک منٹ بھی نہیں لگتا۔
 

محمد سعد

محفلین
میرے پاس سبسکرپشن تو صرف کام سے متعلقہ جرنلز کی ہے۔ باقی اگر کسی پیپر میں دلچسپی ہو تو اسے ڈھونڈ نکالتا ہوں۔ البتہ یہ ہے کہ کوئی بھی ایسی خبر ہو تو اس کا صحیح سورس ضرور دیکھتا ہوں چاہے پے وال کے پیچھے ہی ہو ایبسٹریکٹ سے کچھ اندازہ ہو جاتا ہے۔ اس کام میں ایک منٹ بھی نہیں لگتا۔
شاید کچھ مزید عرصہ یاد دہانی کراتے رہنے سے چند ایک افراد کو عادت پڑ ہی جائے۔ :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
سپر نووا یعنی پھٹنے والا ستارہ؟
ستارے کے پھٹنے کے عمل کو ہی سپر نووا کہا جاتا ہے۔ اور یہ بہت عرصے پہلے پھٹ چکا ہوگا۔
 
Top