آئیڈیا کچھ یوں ہے؛
(جل تو جلال تو)
ویسے تو نیٹ پر کافی آن لائن جاب سائٹس مل جاتے ہیں۔ جن میں شاید کچھ قابل اعتبار بھی ہوں۔ پر کچھ دوست بشمول میں ان سائٹس پر یا ان سائٹس کے لیے کام کرنے میں ہچکچاتے ہیں کہ پتا نہیں ہمیں کوئی معاوضہ ملے یا نہ ملے۔ اسی وجہ سے میں چند دنوں سے اسی سوچ میں تھا کہ کیوں نا جو کچھ میرے ذہن میں ہے، اسے محفلین کے ساتھ شیئر کروں۔ شاید میرا اور میرے جیسے کئی دوسرے دوستوں کا بھلا ہو جائے۔
یہاں محفل میں ماشاءاللہ ہر قسم کے باشعور، بر سرروزگار، بے روزگار، ضرورت مند دوست ہونگے۔ ایسے دوست بھی ہونگے جن کو کام پڑنے پر کوئی معقول یا قابل اعتبار بندہ نہ ملیں اور ایسے دوست بھی ہونگے جو کسی نہ کسی فن میں ماہر (کمپیوٹر سے ریلیٹڈ) ہوں لیکن اپنے فن یا کام سے دوسروں کو مستفید نہ کر سکتے ہوں تو میں چاہتا ہوں کہ ایسے ضرورت مند دوستوں کے لیے محفل میں کوئی مناسب سا ماحول فراہم کیا جائے جہاں دونوں ضرورت مند اپنی ضرورت آسانی کے ساتھ پورے کریں۔
اس کے لیے محفل میں لین دین والا کوئی سسٹم بھی متعارف کیا جا سکتا ہے یا مینوئلی بھی کام ہو سکتا ہے۔ پر دونوں صورتوں میں شرائط و ضوابط محفل ہی مہیا کرے گا۔ اور ایک طرح سے اس سے محفل کا بھی فائدہ ہوگا۔
باقی باتیں مثبت رسپارنس کے بعد کیے جائیں گے۔
(نوٹ: اگر اس بابت محفل میں کوئی دھاگہ ہے تو مجھے اس کا رابطہ مہیا کریں۔ شکریہ)