فائرفاکس 3 کی اشاعت اور ایک نیا ورلڈ ریکارڈ بنانے کی تیاری

محمد سعد

محفلین
جیسا کہ آپ میں سے بہت سے لوگ جانتے ہوں گے کہ جون کے مہینے میں فائرفاکس کا نیا ورژن یعنی فائرفاکس 3 آنے والا ہے۔ لیکن بہت کم لوگ ہی اس بات سے واقف ہوں گے جو میں بتانے والا ہوں۔ :cool:
اس بار کچھ لوگ یہ کوشش کر رہے ہیں کہ فائرفاکس ۳ کی اشاعت پر اپنی نوعیت کا ایک نیا ورلڈ ریکارڈ بنایا جائے۔ تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ اس بار فائرفاکس ۳ کو اپنی اشاعت کے پہلے 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والا سافٹ وئیر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اگر آپ چاہیں تو اس کارِ خیر کے لیے اپنی طرف سے بھی کچھ حصہ ڈال سکتے ہیں۔ کرنا بس آپ نے یہ ہے کہ درج ذیل ویب سائٹ پر اپنا برقی پتا درج کرا دیں۔ پھر جب فائرفاکس ۳ کو شائع کیا جائے گا تو آپ کو بھی برقی ڈاک کے ذریعے اطلاع دے دی جائے گی۔ ویب سائٹ کا پتا یہ ہے۔
http://www.spreadfirefox.com/en-US/worldrecord/
 
arifkarim

معطل

شکریہ، میں‌ اسکا بیٹا چیک کر چکا ہوں۔ اردو عربی کے لحاظ سے اس میں ابھی بھی مسائل تھے۔ یہ یونی اسکرائب کو انٹرنیٹ‌ایکسپلورر کی طرح اسپورٹ نہیں کرتا :(
 
محمد سعد

محفلین
جناب یہ لفظ میری ایجاد نہیں بلکہ مجھ سے بہت پہلے ہی اس کا استعمال شروع ہو چکا تھا۔ شکریہ تو ان کا ادا کرنا چاہیے کہ جنہوں نے یہ لفظ ایجاد کر کے ہمارے لیے سہولت پیدا کی۔ :)
 
محمد سعد

محفلین
شکریہ، میں‌ اسکا بیٹا چیک کر چکا ہوں۔ اردو عربی کے لحاظ سے اس میں ابھی بھی مسائل تھے۔ یہ یونی اسکرائب کو انٹرنیٹ‌ایکسپلورر کی طرح اسپورٹ نہیں کرتا :(

ابھی تو بیٹا ہے۔ جب "تھیٹا " آئے گا تب تک امید ہے کہ یہ تمام مسائل حل ہو چکے ہوں گے۔ :)
 
کاشف رفیق

محفلین
بہت شکریہ جناب۔
فائر فاکس 3 کل یعنی بروز منگل مورخہ 17 جون 2008 کو ریلیز کیا جارہا ہے۔ اب دیکھتے ہیں کہ ان کی عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کہاں تک کامیاب ہوتی ہے؟
 
گرو جی

محفلین
چلیں‌جی میں نے تو اپنا برقی پتہ درج کردیا ہے
اور میں تو ویسے بھی 2 سال سے یہی براؤذد استعمال کر رہا ہوں
 
شہزاد وحید

محفلین
میں کافی عرصہ سے یہی برائوزر استعمال کر رہا ہوں۔ فائر فاکس میں کچھ کمیاں ہیں امید ہے کہ 3 میں یہ کمیاں نہیں ہو گی۔میرے پاس فاسٹ سپیڈ انٹرنیٹ نہیں ہے لیکن میرے پاس ایک آسان ترین حل ہے۔میں مارکیٹ سے 20 روپے کی سی ڈی لے آتا ہوں :grin:
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید شہزاد وحید۔ اگر کہیں اور خوش آمدید کہا جا رہا ہے تو وہاں بھی کہہ دوں گا۔
لیکن شاید دستخط میں فون نمبر دینا یہاں کے اصول کے خلاف ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ دستخط میں فون نمبر ہی ہے۔۔
 
جیسبادی

محفلین
ورژن 3 کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ "نفیس ویب نسخ" فونٹ کام کرتے ہیں، لینکس پر۔ "نفیس ویب نسخ" فونٹ کا نیا ورژن چھوٹے سائیز میں بھی اب اچھا نظر آتا ہے، شاید باقی حضرات نے بھی محسوس کیا ہو۔
 
Top