نبیل
تکنیکی معاون
دراصل میں نے کچھ روز قبل ہی اپنے کمپیوٹر پر فائرفاکس انسٹال کیا ہے۔ میں نے نوٹ کیا کہ فورم پر پیغام ٹائپ کرنے کے لیے اردو ویب پیڈ فائرفاکس پر کام نہیں کر رہا۔ مجھے اس بات کی حیرانی ہے کہ مجھے ابھی تک اس بات کا پتا ہی نہیں ہی تھا۔ میں نے فوری طور پر اس صورتحال کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ویب پیڈ فائر فاکس میں تو کام کرنے لگا لیکن اس نے انٹرنیٹ ایکسپلورر میں کام کرنا بند کردیا، لہذا میں سے اسکی پرانی صورت پر واپس لے آیا ہوں۔ اب میں ذرا صبر سے کام کرکے اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کروں گا۔ امید کرتا ہوں کہ ایک دو روز میں یہ کام بھی ہو جائے گا۔
دوسری بات جو میں نے نوٹ کی وہ یہ اردو چیٹ فائر فاکس پر بالکل صحیح کام کرتی ہے۔ دراصل چیٹ میں پیغام ٹائپ کرنے کے ایڈٹ باکس قدرے چھپا ہوا ہے اور ٹیب دبانے پر ایک سیاہ پٹی کی شکل میں نمایاں ہوتا ہے۔
دوسری بات جو میں نے نوٹ کی وہ یہ اردو چیٹ فائر فاکس پر بالکل صحیح کام کرتی ہے۔ دراصل چیٹ میں پیغام ٹائپ کرنے کے ایڈٹ باکس قدرے چھپا ہوا ہے اور ٹیب دبانے پر ایک سیاہ پٹی کی شکل میں نمایاں ہوتا ہے۔