مبارکباد فاتح چودہ ہزاری ہو گئے۔

آوازِ دوست

محفلین
جناب میری طرف بھی نیک تمنائیں قبول کیجئے. مراسلوں کی تعداد سے قطع نظر آپ چند لوگ اس مصروفیت بھری زندگی میں اُردو محفل سے جس لگاؤ اور استقامت سے وابستہ ہیں وہ بہت متاثر کن ہے. شاید آپ جانتے ہوں کہ آپ لوگ اس محفل کا ناک نقشہ اور مزاج بن چکے ہیں.آپ کی سدا بہار محبتوں کو سلام :)
 

سارہ خان

محفلین
بہت بہت مبارک فاتح بھائی ۔۔۔
جیسے کہ سعود بھیا نے وارث بھائی کے لئے کہا تھا کہ ہر ایک مراسلہ دس مراسلوں پر بھاری ۔۔۔ آپ کے مراسلوں پر بھی پوری اترتی ہے یہ بات ۔۔ :)
 
چوہدری صاب کمبل پریڈ کون سی ہوتی ہے؟:eek: میں نے تو پہلی بار سنیo_O
زبانی کلامی تحریری بتانے سے آپ کی معلومات میں رتی بھر بھی اضافہ نہیں ہونا۔ قسمے :)
کمبل پریڈ کا صحیح سے پتہ تب تک نہیں لگتا جب تک کم از کم ایک بار آپ اسے خود نہ جھیل لیں:p
 
دوستو، دشمنو آؤ سب آ کے اپنے دل کے پھپھولے پھو ڑ لو۔ ایسا موقع دوبارہ ہاتھ نہیں آنے والا۔
مابدولت بھی برادرم فاتح کی 'خوشی سے سرشاری 'کی اس عدیم الروزگار کیفیت میں کسی سے پیچھے نہیں رہنا چاہتے اور خلوص دل سے برادرم فاتح کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ،تاہم مابدولت مرقوم بالا سطرکی وضاحت سے بہرہ مند ہونے کی خواہش رکھتے ہیں کہ برادرم فاتح ،خدانخواستہ ،مابدولت کو اپنا دشمن سمجھنے کی فاش غلطی تو نہیں کررہے ہیں؟ایسی صورت میں مابدولت یہ ضروری خیال کرتے ہیں کہ مراسلے کی وساطت سے برادرم فاتح کی ایسی ہر قیاس کا ناصرف قلع قمع کیا جائے،بلکہ ہوسکے تو ازالے کی بھی کوئی سبیل تلاش کی جائے ۔:):):)
 
Top