فارسی فورم

زیک

مسافر
محفل پر اب کافی فارسی مواد پوسٹ ہو رہا ہے۔ کیا یہ بہتر نہیں کہ اس کے لئے ایک فارسی کا زمرہ بنا دیا جائے؟
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
یہ فارسی نہ جاننے والوں کو فائدہ ہو گا جبکہ فارسی جاننے والوں کے لئے تمام مواد اکٹھا ہو جائے گا۔
ویسے زیک آج کل زیادہ ضرورت تو اس بات کی ہے کہ اردو پنجابی "مکسڈ ڈبل" تھریڈز کے لیے ایک علیحدہ فورم بنایا جائے :)
 

زیک

مسافر
فارسی جیسی اعلی و ارفع زبان کو کیوں اردو زمروں میں گندا کیا جا رہا ہے؟ اسے ایک الگ تھلگ پاک زمرے کی ضرورت ہے۔
 

ربیع م

محفلین
آپ نے یہ کیسے سوچ لیا؟:p
فارسی ایک اچھی زبان ہے وہ یاز صاحب جیسے لوگوں کو سمجھ آجاتی ہے نا ۔"است است" کرکے بولتے ہیں نا اکثر:D

ہمارے ایک دوست جب بھی کسی پٹھان کے پاس سے گزرتے تو ایک آدھ لفظ پشتو کا مکس کر کے کچھ ناقابل فہم سے الفاظ بول دیتے اور ہم اس مرعوبیت میں مبتلا ہو جاتے کہ صاحب تو پشتو زبان جانتے ہیں!!

وہ تو بہت دیر بعد عقدہ کھلا کہ پشتو دانی محض ایک دو الفاظ تک محدود ہوتی تھی۔
 
Top